بنگلہ دیش سے بعض دیرینہ معاملات پر بات چیت ہوئی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان سے معافی کے مطالبے کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطح کے سفارتی مشاورت کے دوران بعض دیرینہ معاملات پر بات چیت ہوئی، جن میں 1971ء کے واقعات پر بنگلہ دیش کی جانب سے رسمی معافی اور معاوضے کے مطالبات شامل تھے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں سوال و جواب کے دوران انہوں نے بتایا کہ کچھ دیرینہ معاملات واقعی زیر بحث آئے تاہم دونوں فریقوں نے انہیں باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے ماحول میں پیش کیا لیکن بعض عناصر جھوٹی یا سنسنی خیز خبریں پھیلا کر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، درحقیقت مذاکرات انتہائی خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئے۔

ترجمان فارن آفس کا کہنا ہے کہ 15 سال کے تعطل کے بعد ان مشاورتوں کا انعقاد دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی اور ہم آہنگی کا ثبوت ہے، اور گمراہ کن رپورٹس اس اہم پیشرفت کی اہمیت کو کم نہیں کر سکتیں، دونوں ممالک نے سیاسی، معاشی، ثقافتی، تعلیمی اور تزویراتی تعاون پر وسیع تبادلہ خیال کیا جو مشترکہ تاریخ، ثقافتی ہم آہنگی اور عوامی امنگوں پر مبنی ہے، دونوں فریقوں نے نیویارک، قاہرہ، ساموآ اور جدہ میں ہونے والی حالیہ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک نے تعلقات میں بہتری کے لیے مسلسل ادارہ جاتی رابطے، زیر التواء معاہدوں کی جلد تکمیل، تجارت، زراعت، تعلیم اور روابط میں تعاون بڑھانے پر زور دیا، پاکستان نے اپنی زرعی جامعات میں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی پیشکش کی، بنگلہ دیش نے فشریز اور میری ٹائم اسٹڈیز میں تکنیکی تربیت کی آفر دی، بنگلہ دیشی فریق نے پاکستانی نجی جامعات کی جانب سے سکالرشپ کی پیشکش کو سراہا اور تعلیم کے شعبے میں مزید تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

مشہور خبریں۔

یمن جنگ کو نظر انداز کرنے سے لے کر تباہیوں کو کم کر کے دکھانے تک سلامتی کونسل کا رول

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:  یمن کی المسیرہ نیوز ویب سائٹ نے یمن کے معاملے

پی ڈی ایم والے 26 مارچ کو بے نقاب ہوجائیں گے:شیخ رشید 

?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ

نصراللہ کا قتل حزب اللہ کی تحریک کو روک نہیں سکتا

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کی جانب سے الاقصیٰ طوفانی آپریشن شروع کے

وزیر تعلیم نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہورمیں نئے گریجویٹ بلاک کاسنگ بنیاد رکھا

?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمونے نیشنل کالج آف آرٹس

ایلون مسک نے ملازمین کو موسیقی سننے کی ہدایت کر دی

?️ 22 نومبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کمپنیز اسپیس ایکس

غزہ میں انسانی امداد بھی نہیں پہنچ رہی ہے، وجہ؟

?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ

اسرائیلی فوج کے ترجمان دنیا کے لئے ننگ کا باعث

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے ترجمان دانیال ہگاری نے غزہ کی پٹی کے

پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ بڑھ کر 26 کھرب روپے سے تجاوزکر گیا

?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ مالی سال کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے