?️
بنوں: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ ہوید کی حدود چوکی مزانگہ پر گزشتہ رات فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی بزدلانہ کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات فتنۃ الخوارج کے 3 دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھرے رکشہ کے ذریعے بنوں میں تھانہ ہوید کی حدود چوکی مزانگہ پر حملے کی بزدلانہ کوشش کی۔
چوکی میں موجود پولیس کے بہادر جوانوں نے بروقت اور مستعدانہ کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے۔
چوکی میں موجود پولیس کے بہادر جوانوں نے مشکوک نقل و حرکت دیکھ کر رکشہ کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر پولیس جوانوں نے فائرنگ کی جس سے رکشہ وہیں زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد موقع پر ہی جہنم واصل ہوگئے اور تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے، تاہم دھماکے کی شدت سے قریب واقع گھروں کو معمولی نقصان پہنچا۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے پولیس اہلکاروں کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی کو سراہا ۔
ان کا کہنا تھا کہ چوکی مزانگہ کے جوانوں نے فرض شناسی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی بہترین مثال قائم کی، یہ سپاہی بنوں پولیس کا فخر ہیں جو ہر قیمت پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فتنۃ الخوارج جیسے عناصر قوم اور عوام کے دشمن ہیں، ریاست دشمنوں کی ہر بزدلانہ کوشش ناکام بناتے رہیں گے جب کہ ہمارے جوانوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ بنوں پولیس ہر وقت اپنے علاقے اور عوام کے دفاع کے لیے تیار ہے۔
ڈی آئی جی بنوں اور ڈی پی او نے چوکی میں موجود بہادر جوانوں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے اردگرد کے حالات پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا پولیس کنٹرول روم کو دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ملک، ہمارا گھر ہے، پولیس اور عوام مل کر ہی دہشت گردی جیسے فتنوں کا مکمل خاتمہ کرسکتے ہیں جب کہ بنوں پولیس عوام کے تعاؤن سے امن و امان کے قیام کے لیے دن رات کوشاں ہے۔


مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں
?️ 15 جون 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر
جون
سینیٹ؛ انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور، اپوزیشن کا احتجاج
?️ 19 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025
اگست
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جسٹس عامر فاروق کے خلاف ’بدنیتی پر مبنی سوشل میڈیا مہم‘ کی مذمت
?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف
اگست
پی آئی اے کو 8 ہزار افراد نے افغانستان سے ملک چھوڑنے کی درخواستیں دی ہیں
?️ 30 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو
اگست
اسرائیل کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو میں رکاوٹ، حماس نے شدید دھمکی دے دی
?️ 24 جون 2021غزہ (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے ایک بار پھر
جون
جمہوریہ آذربائیجان پاکستان کے GF-17 لڑاکا طیاروں سے مسلح
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان کی فضائیہ نے پاکستان کے تیار کردہ 4th
نومبر
روس آخرکار پورے یوکرین پر قبضہ کر لے گا:ٹرمپ
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس آخرکار
اپریل
پنجاب حکومت کا لاہور میں 10 رمضان ماڈل بازار قائم کرنے کا فیصلہ
?️ 15 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت کا رمضان المبارک کے دوران عوام کو
فروری