?️
خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر کیے گئے خودکش دھماکے میں 2 عام شہری شہید جب کہ 3 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے 6 نومبر کو ضلع بنوں کے عام علاقے بکہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑایا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خود کش حملہ آور حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ تھا اور بعد میں اس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق خود کش حملے کے نتیجے میں 2 بے گناہ شہریوں نے جام شہادت نوش کیا، اس کے علاوہ 7 عام شہری اور پاک فوج کے تین جوان زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں اگر کوئی اور دہشت گرد موجود ہے، تو اسے ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے لعنت ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے شروع میں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 الگ الگ واقعات میں پاک فوج کے 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
مشہور خبریں۔
ملک کو پولیو سے پاک بنانے کے لئے حکومت کا خصوصی مہم چلانے کا اعلان
?️ 16 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک کو پولیو فری بنانے کے لئے حکومت نے
جنوری
حکومت نے ملازمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
?️ 9 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف منسٹر
جنوری
یونی پولر ورلڈ آرڈر کے خاتمے کے تین راستے
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: عالمی احکامات جنگ میں شکست یا ڈیٹرنس میں ناکامی، معاشی
جولائی
اسرائیل کی نفسیاتی فوج پر ایک ٹریلین کا خرچ
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو
فروری
اردوغان پیوٹن سے دوبارہ کب ملاقات کریں گے؟
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں: جبکہ ترکی نے سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو میں
جولائی
سینیٹ میں مریم نواز کی بریت کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان گرما گرم بحث
?️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں مسلم لیگ(ن) کی
اکتوبر
فلسطینی قیدیوں کے فرارہونے سے تل ابیب کی نااہلی ظاہر
?️ 10 فروری 2022سچ خبریں: اسرائیل کے داخلی سلامتی وزیر عمر بارلو نے عوفر جیل
فروری
یمن کا سویڈن کو دندان شکن جواب
?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن میں قرآن پاک کی جاری بے حرمتی کے ردعمل
جولائی