?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے میں امن کے قیام کے لیے 25 اکتوبر کو ضلع خیبر میں امن جرگہ بلانے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ امن کے قیام کے لیے قبائلی عمائدین، رہنماؤں اور نوجوانوں پر مشتمل ایک عظیم الشان امن جرگہ 25 اکتوبر 2025 بروز ہفتہ ضلع خیبر، تحصیل باڑہ میں منعقد کیا جائے گا، اور یہ جرگہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوگا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے کے معاملات کے فیصلوں میں خیبر پختونخوا کے عوام کی خواہشات کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام خود اپنی زندگیوں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے، کسی کو بھی بند کمروں میں کیے گئے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت عمران خان کے نظریے اور عوام کے مفادات کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ کا اعلان جلد متوقع
دوسری جانب، خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ کے لیے مشاورت مکمل کرلی گئی جس کا اعلان 2 روز میں متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں 8 سے 10 اہم محکموں کے وزرا کا اعلان ہوگا جب کہ باقی وزرا کےنام بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےبعد فائنل کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نئی صوبائی کابینہ میں نئے اور پرانے دونوں چہرے شامل ہوں گے ، اہم محکمہ کے وزرا کا جلد اعلان ان محکموں کے امور کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
’کبھی میں کبھی تم‘ کے خوشگوار اختتام سے مداح خوش
?️ 6 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں ملک و بیرون ملک مقبول ہونے
نومبر
الجولانی کے گروہ کا خفیہ آپریشن؛قتل عام کے ثبوت مٹانے کی کوشش
?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:مطلع ذرائع نے الجولانی سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک
اپریل
شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار شہید
?️ 28 جون 2025شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر
جون
شکر ہے ن لیگ والوں نے یہ نہیں کہا اقبال والا خواب نوازشریف نے دیکھا تھا، پرویزالہیٰ
?️ 9 جون 2025گجرات: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور
جون
بغداد میں الحشد الشعبی کے دو ارکان شہید
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ بغداد میں واقع
جنوری
روس اور یوکرین کی تازہ ترین صورتحال
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: 2034 تک نیٹو میں یوکرین کے داخلے کے مبینہ وقت
جولائی
بلوچستان: خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے اقدامات، ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز دینے کا فیصلہ
?️ 27 نومبر 2024 کوئٹہ: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے خواتین کو بااختیار بنانے کے
نومبر
پاکستانی انٹیلی جنس نے مقبوضہ کشمیر میں ”را‘ ‘کے مذموم مقاصد بے نقاب کردئیے
?️ 28 اگست 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستانی انٹیلی جنس نے مقبوضہ کشمیر میں’ ’را‘ ‘کے
اگست