?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی آئینی عدالت نے پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ اتھارٹی کے بل بورڈز لگانے کے کیس میں سخت مؤقف اپنایا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت کے 2 رکنی بنچ نے بل بورڈز لگانے کی اجازت سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت نے پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ اتھارٹی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ بل بورڈ بڑے خطرناک ہوتے ہیں، بل بورڈ لگا کر فیس کی مد میں پیسہ اکٹھا کرنا چاہتے ہیں، کیا پیسے کیلئے اتنا گر جاؤ گے، فیس کیلئے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں، بل بورڈ گرنے سے کوئی نقصان ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ کیا اتھارٹی جانی و مالی نقصان کی ذمہ داری لینے کو تیار ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے بل بورڈ لگانے کے میکانزم پر بھی سوالات اٹھائے دیئے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ آندھی طوفان میں بل بورڈ گر جاتے ہیں، کیا بل بورڈ لگانے سے قبل سائٹ کا تعمیراتی معیار چیک کرتے ہیں، سپریم کورٹ بل بورڈ پر پابندی لگانے کا فیصلہ دے چکی ہے۔
وکیل پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کا جائزہ لینے کی مہلت دی جائے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ آپ کو مہلت دے رہے ہیں، آپ کو عدالتی فیصلہ نہ ملے تو آئندہ سماعت پر ہم نکال کر دے دیں گے، آئندہ سماعت پر اپیل واپس لینے کی بات کیجئے گا، بل بورڈ لگانے کی اجازت پر بات کی تو جرمانے کے ساتھ اپیل مسترد کریں گے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر سخت کارروائی کی وارننگ دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے لیے تازہ ترین جنگ بندی منصوبہ
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:ایک نامعلوم ذریعے نے غزہ میں نئی جنگ بندی کی تجویز
نومبر
امریکی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ اور امریکہ میں احتجاج کی نئی لہر کا آغاز
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن جنوری 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے
جون
مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے، صدر پاکستان
?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم
ستمبر
10 ممالک فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کریں گے:فرانس
?️ 20 ستمبر 202510 ممالک فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کریں گے:فرانس ایلیزے محل
ستمبر
صہیونی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کی راکھ تلے آگ
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے جاری رہنے کے ساتھ، صہیونی سیاسی
جنوری
ٹرمپ کو نااہل قرار دینے والے ججوں کو خطرہ؛ ایف بی آئی کی تحقیقات
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ریاست کولوراڈو میں حکام ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار
دسمبر
اوکیناوا، جاپان میں امریکہ مخالف مظاہرے
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: امریکہ کی جاپان میں واپسی کی 50ویں سالگرہ کے موقع
مئی
پاکستان میں اسرائیل مردہ باد کے نعرے
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی محاذ کے سینکڑوں حامیوں نے اسرائیل مردہ باد اور
اکتوبر