?️
کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1ہزار 169 اور مشتبہ کیسز کی تعداد 135 ہے۔تاہم گزشتہ 4 روز کے دوران کورونا کے باعث 9 افراد کا انتقال ہوا ہے، یوں صوبے میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 264 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔2 روز قبل بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 78 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی،جبکہ 3 روز قبل بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 07 فیصد تھی۔
کورونا آپریشن سیل بلوچستان کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے 500 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 17 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز 2 اضلاع سے رپورٹ ہوئے، 16 کیسز صوبائی درالخلافہ کوئٹہ اور ایک 1 گوادر سے رپورٹ ہوا۔
کوئٹہ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 35 فیصد رہی۔بلوچستان میں گزشتہ 4 روز کے دوران کورونا وائرس کےباعث 9 افراد کا انتقال ہوا جس کے بعد صوبےبھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 264 ہو گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
پلانٹڈ میڈیا کے ذریعے جھوٹ پھیلانا بھارت کی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے: ترجمان دفتر خارجہ
?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے دہشتگردی کے ماڈیول کو تباہ
ستمبر
جرمنی صیہونیوں کے شانہ بشانہ
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:جرمن وزارت داخلہ نے مغربی ایشیاء میں کشیدگی بڑھانے اور لبنان
مئی
شمالی وزیرستان: میر علی میں چیک پوسٹ پر حملہ، 2 افسران، 5 جوان شہید، 6 دہشتگرد ہلاک
?️ 16 مارچ 2024وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکورٹی فورسز کی
مارچ
بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، کشمیر، پاکستان یک جان ہیں۔ حافظ نعیم
?️ 16 مئی 2025مظفرآباد (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی بھارت کا غرور خاک میں مل
مئی
مصر کو غزہ کے بحران میں اپنا تاریخی کردار زیادہ فعال طریقے سے ادا کرنا چاہیے
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: مصر کے سابق صدارتی امیدوار یاسر فراویلا نے عرب ممالک
جولائی
عمران خان نیب ترامیم پر تمام سوالات اسمبلی میں بھی اٹھا سکتے تھے۔
?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب کے قانون میں ترامیم کے خلاف چیئرمین
اکتوبر
جڑواں بیٹیوں کی موت کو اب تک نہیں بھلا پایا، عمیر رانا
?️ 29 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار عمیر رانا نے کہا ہے کہ ایک
فروری
ہم اپنے ملک میں انسانی حقوق کے احترام کے خواہاں ہیں: بحرینی عالم دین کا جیل سے پیغام
?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:بحرین کی جمعیت الوفاق کے سربراہ نے جیل کے اندر سے
جنوری