?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے قومی شاہراہوں سے چیک پوسٹوں کو نہ ہٹائے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کوئٹہ میں میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران صوبے میں امن امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا صوبائی کابینہ نے سیکیورٹی چیکنگ کی آڑ میں سڑکوں پر قائم چیک پوسٹوں کے قیام پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
صوبائی کابینہ نے تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی سیکیورٹی اداروں کو شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹیں فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سے کوئی بھی ادارہ صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر شاہراہوں پر چیک پوسٹ قائم نہیں کرے گا اور چیک پوسٹ کا قیام محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہوگا۔
صوبائی کابینہ کا کہنا تھا کہ چیک پوسٹوں کی آڑ میں عوام کی تذلیل کسی صورت قبول نہیں عوام کی عزت نفس کو ہر گز پامال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ بسوں اور گاڑیوں میں سوار خواتین بچوں مریضوں اور بوڑھوں کو چیک پوسٹوں پر گھنٹو ں روکا جاتا ہے عوام کو سیکیورٹی کی فراہمی حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی سیکیورٹی ادارے سرحدوں پر ڈیوٹی دے کر ملک کا تحفظ اور اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام یقینی بنائیں کسٹم کوسٹ گارڈ پولیس اور لیویز کو شاہراہوں پر چیک پوسٹیں بنا کر لوگوں کو تنگ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ سیکیورٹی کے نام پر عوام کا استحقاق مجروع نہیں ہونے دیا جائے گا۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ دیگر صوبوں میں شاہراہوں اور شہروں کے اندر وفاقی سیکیورٹی ادارں کی چیک پوسٹیں نہیں دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی چیک پوسٹیں نہیں ہونی چاہئیں۔
کابینہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے سماج دشمن عناصر کے خلاف ٹارگیٹڈ کاروائیاں کریں، شاہراہوں پر چیک پوسٹوں کی افادیت کبھی سامنے نہیں آئی اور نہ ہی آج تک کوئی دہشت گرد بسوں سے گرفتار ہوا۔
مشہور خبریں۔
پاور ڈویژن کا سبسڈی کے لیے 130 ارب روپے کا مطالبہ
?️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک اور آزاد جموں
مئی
عراقی انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کی مذمت ، ووٹوں کی دستی گنتی کی ضرورت
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں: الفرات نیوز کے مطابق ہادی العمیری کی قیادت میں عراق میں
اکتوبر
صیہونی حکومت کا فلسطین میں جرم کا اعتراف ایک مثبت قدم
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی نے صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر
دسمبر
اسرائیل کا الجولانی کے محل پر حملہ؛ شام اور امریکہ کے مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:اسرائیل نے شام کے صدارتی محل جولانی کے قریب حملہ کر
مئی
3 ماہ بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی آجائے گی، مفتاح اسمٰعیل
?️ 6 اگست 2022کراچی: (سچ خبریں)کراچی چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر
اگست
کے-الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نومبر کے
دسمبر
سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اڈیالہ جیل میں تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد
?️ 7 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی وجوہات کی بنا
اکتوبر
سویلین کے ملٹری ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلیں: جسٹس عائشہ ملک کو آئینی بینچ سے الگ کردیا گیا
?️ 21 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی آئینی بینچز کمیٹی نے
نومبر