🗓️
کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کابینہ نے صوبے میں بحالی امن کے لیے سیکیورٹی اداروں کے مربوط اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے سے متعلق ایکٹ کی منظوری دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلٰی سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کے شہدا کے لیے دعا کی گئی۔
صوبائی کابینہ نے ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت کی، اجلاس میں بلوچستان سیکورٹی آف وینر ایبل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 2024 کی منظوری دی گئی۔
ایکٹ کے تحت بلوچستان میں بحالی امن کے لیے مختلف سیکیورٹی اداروں کے مربوط اقدامات کو بار آور بنایا جائے گا، ایکٹ میں بحالی امن کیلئے ذمہ داریوں کا واضح تعین کیا جائے گا۔
بلوچستان کابینہ نے راڑا شم اور کنگری میں نئے پولیس اسٹیشنوں کے قیام کی منظوری دی، چمن ماسٹر پلان لیویز تھانہ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔
صوبائی کابینہ نے بلوچستان سلیز ٹیکس آن سروسز ریونیو اپیلیٹ ٹریبونل کے چیئرمین اور اراکین کی تعیناتی کی بھی منظوری دی جب کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے لئے درکار فنڈز کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور حکومت مل کر لڑیں گے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پختہ عزم سے کام کررہے ہیں اور دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن کی بحالی کو یقینی بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ صوبے میں مجوزہ نئے پولیس اسٹیشنوں کی حدود کا تعین عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر پورے صوبے کا چہرہ ہے، صوبائی دارالحکومت کی بہتری کے لیے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کو وسعت دی جائے، شہر کی ترقی اور خوبصورتی کے لیے درکار فنڈز کا اجرا بلا تاخیر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
مشہور خبریں۔
نام نہاد اسمبلی انتخابات ایک بھونڈے مذاق کے سوا کچھ نہیں، حریت کانفرنس
🗓️ 20 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مودی حکومت کی طرف
ستمبر
غزہ کے لیے بائیڈن جزیرہ کیا ہے؟
🗓️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کو غزہ کے ساحل
مارچ
شمالی کوریا کے رہنما نے اپنی بیٹی کے ساتھ نامعلوم بیرک کا دورہ کیا
🗓️ 8 فروری 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنی بیٹی کم
فروری
مسلمانوں پر بیجا پابندیاں، اقوام متحدہ کی اہم رپورٹ، اور بے نقاب ہوتے نام نہاد مہذب ممالک
🗓️ 17 مارچ 2021(سچ خبریں) وہ ممالک جو خود کو سب سے زیادہ مہذب اور
مارچ
ترکی کے معاشی بحران کی 9 وجوہات
🗓️ 25 مئی 2023سچ خبریں:ان دنوں ترکی کی معیشت کے ساتھ ساتھ ترکی کی مالیاتی
مئی
لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا
🗓️ 22 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست
جولائی
نیتن یاہو جنگ بندی سے کیوں ڈر رہے ہیں؟
🗓️ 8 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے مشیروں میں
مئی
وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسز انٹیلی جنس کا دورہ کیا
🗓️ 12 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس
جنوری