بلوچستان میں علیحدگی پسندوں سے کوئی سوال کریں تو وہ گولی ماردیتے ہیں، نگران وزیراعظم

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں سے کوئی سوال کریں تو وہ گولی ماردیتے ہیں،جو سمجھتے ہیں قتل جائز ہے تو وہ قانون بنالیں، جس کو دیکھو وہ ہمدرد بنا پھرتا ہے۔

لاہور میں بزنس سہولت سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی آڑ میں دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے والوں کو قبول نہیں کریں گے، 9مئی کو احتجاج کرنے والوں کابھی یہی ایشو تھا وہ قانون کے دائرے سے باہرآگئے تھے، مجھے خوشی ہوئی کہ پنجاب کے لوگوں کو بلوچستان کے لوگوں سے ہمدردی ہے، یہ علیحدگی پسند ہزاروں لوگوں کو مار چکے ہیں، یہ لوگ دہشت گردی کو جدوجہد کہتے ہیں، جن لوگوں نے حمایت کرنی ہے وہ ان مسلح تنظیموں کا کیمپ جوائن کریں۔

نہ یہ 71 ہے نہ ہی بنگلہ دیش بنے گا، یہ لوگ بھارت سے پیسہ لے کر80،90 قتل کرتے ہیں، 98 فیصد بلوچ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ایک ماحول بنادیا ہے کہ وزیر اعظم بلوچستان کے لوگوں کی بات نہیں سن رہے ہیں، ڈھٹائی کے ساتھ گفتگوکرنے سے مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلوچستان میں 90 ہزار افراد قتل ہوگئے، 9ملزمان کو سزا نہیں ہوئی، مسلح تنظیمیں ملک توڑنا چاہتی ہیں، یہ ریاست اور مسلح تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہے، یہ تنظیمیں بھارت کی فنڈنگ سے چل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب منصب سے ہٹوں گا تو پھرکھل کربات کروں گا، مجھےطعنے نہ دیں کہ بلوچ یاد رکھیں گے، میرا بلوچوں سے 3 نسلوں کا تعلق ہے، لاپتہ افراد کے لواحقین پہلے بھی احتجاج کرتے رہے ہیں آئندہ بھی کریں گے، بلوچستان میں علیحدگی پسندوں سے کوئی سوال کریں تو وہ گولی ماردیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والوں کے ساتھ پولیس کی جھڑپ کو غزہ سے جوڑاجارہا ہے، آزادی رائے سب کا حق ہے سوشل میڈیا پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، میں نگران وزیراعظم ہوں میں تو جانے والا ہوں، میرامینڈیٹ نہیں کہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو جواب دوں، وزیراعظم بلوچستان سے ہے تو مجھ پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) سے تب جان چھوٹے گی جب ہم زیادہ ٹیکس جمع کریں، وفاقی حکومت کاروبارکے لیے تمام سہولیات فراہم کرے گی، قرضوں کے درست استعمال سے ہی بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں، آئی ایم ایف سے قسط جلد ملنے کی امید ہے۔

نگران وزیر اعظم نے بتایا کہ سیکیورٹی ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، دہشت گردی کی نئی لہر پر قابو پا کر الیکشن کرانا چاہتے ہیں، میں 8 فروری کو ووٹ ڈالنے جاؤں گا، الیکشن ہوں گے اور اس کو پر امن بنایا جائے گا، ملکی سیکیورٹی اہم ایشو ہے کل مولانا فضل الرحمن پر حملہ ہوا شکر ہے وہ وہاں نہیں تھے۔

مشہور خبریں۔

90 سے زائد ممالک کی فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت

?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے 90 سے زائد رکن ممالک نے ایک بیان

افغانستان میں خشخاش کی بڑھتی ہوئی کاشت

?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی رپورٹ

امریکہ روس پر دہشت گرد حملوں کے لیے داعشی فورسز کو بھرتی کرنے کی کوشش میں

?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی فارن انٹیلی جنس نے آج اطلاع دی کہ

ممنوع فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو جواب کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت

?️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی

بلوچستان، خیبر پختونخوا میں سیلاب سے تباہی

?️ 30 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام نے بتایا ہے کہ شدید

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں: وزیر خارجہ

?️ 5 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019

صہیونیوں کے خلاف فلسطین کا نیا انتفاضہ تیار

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:  فلسطینی قیدیوں کی کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ ایک

شہباز شریف کی سابق وزیر اعظم پر سخت تنقید

?️ 23 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم پر سخت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے