🗓️
بلوچستان: (سچ خبریں) پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مچھ جیل پر دہشتگردوں کے ناکام حملے میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آگئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی، را سے منسلک اکاونٹس نے پہلے حملے کی خبر اپنے اکاؤنٹس سے جاری کی، حملے کےدوران ’را‘ سے جڑے اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا بھی شروع کردیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع بولان میں سیکیورٹی فورسز نے مچھ جیل پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا تھا، حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مسلسل پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہا ہے، گزشتہ سال سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ نجر کا کینیڈا میں قتل اسی سلسلے کی کڑی ہے، بھارت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مختلف معصوم افراد کو دہشتگردانہ کارروائیوں میں قتل کیا ہے۔
مزید بتایا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے، اقوام عالم کو چاہیے کے بھارت کی کھلم کھلا دہشتگردی کے خلاف سخت ایکشن لیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان نے پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث بھارتی ایجنٹس کو بھی بے نقاب کیا تھا، پاکستانی سیکریٹری خارجہ کے مطابق گرفتار کیے گئے بھارتی قاتلوں نے کچھ عرصہ قبل پاکستانی شہری شاہد لطیف کو سیالکوٹ جبکہ محمد ریاض کو راولاکوٹ میں قتل کیا تھا۔
مزید بتایا تھا کہ شاہد لطیف اور محمد ریاض کے قتل میں بھارتی ایجنٹس اشوک کمار انند اور یوگیش کمار براہ راست ملوث تھے۔
مشہور خبریں۔
افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے: فواد چوہدری
🗓️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا
اگست
ہم بے طرف ہیں: مودی
🗓️ 21 جون 2023سچ خبریں:منگل کو، اپنے دورہ واشنگٹن کے موقع پر، بھارتی وزیر اعظم
جون
قطر سے ترکی کو گیس کا جھٹکا
🗓️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: قطر اور جزیرہ قبرص خلیج فارس اور مشرقی بحیرہ روم
دسمبر
چوہدری سرور اور وزیرِاعلی پنجاب کی عمران خان سے ملاقات
🗓️ 10 مارچ 2022لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیرِاعلی پنجاب عثمان بزدار
مارچ
غیرقانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
🗓️ 6 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے
جنوری
کیلیفورنیا میں ہنگامی حالات کا اعلان
🗓️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے اتوار کو اعلان کیا کہ امریکی
جنوری
چین کی فوجی نقل و حرکت سے تائیوان پریشان
🗓️ 28 اگست 2022سچ خبریں: خطے میں کشیدگی میں اضافے کے درمیان تائیوان کے حکام
اگست
امریکی صدر کا چین پر ہیکروں کی حمایت کرنے کا الزام
🗓️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے چین سے منسوب سائبر حملوں کا حوالہ دیتے
جولائی