بلوچستان زلزلہ: وزیراعظم کا متاثرین کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان میں زلزلے سے متاثرین اور  قیمتی جانوں کے ضیاء پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے پر زور دیا ہے انہوں نے متعلقہ اداروں کو فوری طور پر بلوچستان حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق متعلقہ حکام نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں 5 اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے سے ہونے والے اور موجودہ صورتحال پر رپورٹ مرتب کرکے وزیر اعظم آفس کو ارسال کردی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو فوری طور پر بلوچستان حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب بلوچستان کے علاقے صوبے کے مختلف علاقوں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ژوب سمیت کئی علاقوں میں رات 3 بج کر 2 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق 5.9 شدت کا زلزلے کے باعث 20 سے زائد افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا، دو سو سے زائد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مشہور خبریں۔

مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے کی صورتحال

?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی فوج کے البوکمال بارڈر کراسنگ پر ایک ٹرک پر

شعبہ توانائی کا گردشی قرضہ بڑھ کر 55 کھرب ہوگیا

?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صارفین کو قیمتوں کے بڑے جھٹکے دینے اور

صہیونیوں کے نفسیاتی حالات کی رپورٹ

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہم اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں الاقصیٰ طوفان

اسلام آباد میں باز گشت ہے کہ کوئی آئینی ترامیم لائی جارہی ہے، سینیٹر شبلی فراز

?️ 14 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے

مجلس وحدت المسلمین اور ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے یوم قدس کی مناسبت سے مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

?️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  آج دنیا بھر میں امریکا اور اسرائیل کے

اسرائیل نے ہمیں حیرت میں ڈال دیا:یوکرینی صدر

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے ساتھ جنگ کے

صہیونیوں کا حماس کے ساتھ معاہدے ایک اہم سمجھوتہ

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے سروے کے نتائج

غزہ میں دس ہزار سے زائد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Yedioth Aharonot کے فوجی نمائندے Yoaf Zeitoun نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے