🗓️
کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو دلکش سیاحتی مقامات اور قدرتی حسن سے نوازا ہے۔بلوچستان قدرتی پہاڑوں، جنگلات، جھرنوں اور آبشاروں کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا جغرافیائی اور طبعی ساخت کی لحاظ سے دنیا کے خوبصورت ترین خطوں میں شمار ہوتاہے۔
صوبے میں سیاحت کے شعبے میں ترقی اور سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات اور گنجائش موجود ہے۔ وزیراعلی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ٹورزم انڈسٹری کے فروغ کے لیے حکومت اقدامات کررہی ہے۔حکومت سیاحتی مقامات کی بحالی کے لئے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں واقع مزارات ہمارا ورثہ ہیں۔مذہبی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ان مقامات کی بحالی اور تحفظ کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے حکومت کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ پیر غائب کے سیاحتی مقام پر سیاحوں کے لئے سہولیات مہیا کر دی ہیں۔ ہنہ اوڑک کے لیے دو رویہ سڑک کی تعمیر پر کام جاری ہے۔سیاحتی مقام شابان کو بھی ترقیاتی منصوبوں میں شامل کرکے اس کی ماسٹر پلاننگ کر رہے ہیں۔وادی شابان میں 50ملین کی لاگت سے ایکوٹورزم ہٹس، ہربوئی،شینگھر اور کوژک میں100ملین کی لاگت سے ٹورزم کیمپئن ویلیجز کے قیام کا منصوبہ ہے۔
وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے سیاحتی مقامات پر ریسٹ ہاؤس اور ریسٹ ایریا کی تعمیر کے لیے 300ملین مختص کئے گئے ہیں۔میاں غنڈی پارک کی توسیع منصوبے پر 115ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔پیر غائب بولان، مولہ چٹوک، کرخسہ، زیارت میں سیاحوں کے لئے روڈز، واکنگ ٹریکس،کیمپنگ ایریا اور دیگر سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے کی گروتھ اور فروغ سے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور صوبے کی آمدن میں اضافہ بھی ہوگا۔
مشہور خبریں۔
ہم ایرانی تیل کی مارکیٹ میں واپسی چاہتے ہیں: پیرس
🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں: اے ایف پی نے صدر کے دفتر کے حوالے
جون
ایران بغیر کسی قید و شرط کے ہماری مدد کرتا ہے:حماس
🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:حماس کے بیرون فلسطین سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے
فروری
کیا مسلمان غزہ کے سانحات کو دیکھ رہے ہیں؟
🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو شروع ہوئے نو ماہ
جولائی
امریکی سفارت کا روس کے بارے میں اہم دعوی
🗓️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: ماسکو میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کرتے
مارچ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، کشمیریوں کو نوکریوں سے نکالنا شروع کردیا
🗓️ 4 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار
مئی
آئی ایم ایف پروگرام کے طریقہ کار کو تبدیل کریں گے:وزیر خزانہ
🗓️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر
مئی
پاکستان کا ایران کیساتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل سروے کی دوبارہ توثیق کا فیصلہ
🗓️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے 80 کلو میٹر ایران پاکستان گیس
اپریل
فرانسیسی عوام کیوں سڑکوں پر اترے ہیں؟
🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:طالبان کے ایک سینئر رکن انس حقانی نے فرانس میں ہونے
جولائی