?️
بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری مکمل ہونے تک عام انتخابات نہ کرائے جائیں۔
پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بلوچستان اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل مردم شماری یکم مارچ سے شروع کی جائے گی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری کے نتائج مرتب ہونے میں وقت لگے گا اور نتائج مرتب کیے بغیر عام انتخابات کا انعقاد ناممکن ہوگا۔
قرارداد میں الیکشن کمیشن پر زور دیا گیا کہ وہ ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل مکمل ہونے تک انتخابات ملتوی کرے۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیاں کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نتائج کے بغیر عام انتخابات بے کار ہوں گے جب کہ مردم شماری کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کی تعداد تبدیل ہوسکتی ہے، پیش کی گئی اس قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
ایوان نے ایک اور قرارداد بھی منظور کی جس میں صوبائی حکومت سے ڈاکٹروں کو ان کی پہلی پوسٹنگ کے لیے ان کے آبائی علاقوں میں بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا۔
جمعرات کے روز ہونے والا بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 90 منٹ کی تاخیر سے قائم مقام اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل کی صدارت میں شروع ہوا۔
مشہور خبریں۔
ٹنل آف فریڈم کا ہیرو رہا کر دیا گیا؛ محمد العارضہ کون ہیں؟
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: تحریک حماس نے ہوشیاری کے ساتھ صیہونی حکومت کے ساتھ
جنوری
نیویارک ٹائمز کا غزہ میں صیہونی حکومت کی شکست کا بیان
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی اخبار نے بھوکے فلسطینیوں پر گولیاں برسانے، بنیادی ڈھانچے
جولائی
پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے تعلقات میں دراڑ پڑنے لگی
?️ 3 جون 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے تعلقات میں
جون
پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت بہت اہمیت رکھتی ہے
?️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن کے ہمراہ مشترکہ
جون
موت کی گھات صیہونیوں کی منتظر
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان
جون
صہیونیوں نے مغربی کنارے میں فلسطینی قیدیوں کے گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے مغربی کنارے کے مختلف شہروں کے خلاف
اپریل
اردوغان اور سعودی ولی عہد نے خطے میں ہونے والی پیش رفت پر بات کی
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے سعودی ولی عہد محمد
مئی
یمنیوں کے ابوظہبی پر حملے پر اقوام متحدہ کا رد عمل
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے یمنی فوج کے
جنوری