?️
بلتستان( سچ خبریں) گلگت بلتستان میں چار روز سے جاری شدید بارشوں کے باعث شاہراہِ قراقرم پر 9 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کے بعد شاہراہِ قراقرم کھولنے کا کام صبح سویرے سے جاری ہے، جبکہ گلگت استور روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا ہے۔ سیلاب اور گلیشیائی جھیل پھٹنے سے ہزاروں افراد متاثر ،متعدد گاڑیاں تباہ اور شاہراہ قراقرم بند ہوگئ۔
دیامر پولیس کنٹرول روم کے مطابق تتہ پانی اور لال پڑی کے مقام پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہِ قراقرم آج دوسرے روز بھی ٹریفک کے لیے بند رہی جس کے باعث سیکڑوں مسافر اور سیاح مختلف مقامات پر پھنس گئے ہیں۔
علاوہ ازیں تتہ پانی کے مقال پر لینڈ سلائیڈنگ سے آئل ٹینکر اور مسافروں کی گاڑیاں تباہ ہو گئیں ہیں تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھر دیامر انتطامیہ کا کہنا ہے کہ شاہراہِ قراقرم بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم پہاڑ سے مسلسل پتھر گرنے کے باعث بحالی کا کام متاثر ہو رہا ہے، تاہم بابوسر روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ گلگت بلتستان کے مطابق گوپس بدصوات کے مقام پر گلیشیائی جھیل پھٹنے سے 2 گاؤں کے باہمی رابطے منقطع ہو گئے اور سیلاب کے باعث میں متعدد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ وسیع اراضی، درخت اور گھر بھی متاثر ہوئے۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق ہنزہ وا خان پٹی سے متصل وادی شمشال جانے والی واحد سڑک بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی اور نگر ضلع میں متعدد گاؤں کو ملانے والی میاچھر روڈ بھی سیلاب کی نذر ہونے سے آمد و رفت بند ہے۔
مشہور خبریں۔
آنے والے سالوں میں ملک کو سیاحت سے ہونے والی آمدنی
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں سیاحت کے فروغ سے حاصل ہونے والی آمدنی
جولائی
حماس کے سینئر رکن کے قتل کی وجہ سے قیدیوں کے تبادلے میں مشکلات
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ
جنوری
روس نے یوکرین میں آپریشن کے لیے ایک نئی فورس تیارکی
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: برطانیہ نے منگل 10 اگست کو دعویٰ کیا ہے
اگست
امریکا نے چینی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کے لیئے اہم قدم اٹھالیا
?️ 12 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے چینی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کے لیئے
جون
مودی کی بھارتی حکومت جنوبی ایشیاء میں قیام امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، حریت کانفرنس
?️ 29 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اکتوبر
پی ڈی ایم سےمتعلق مگوئیوں پر بابر افتخار کا دوٹوک موقف
?️ 8 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سیاست سے تعلق نہ رکھنے والے پاک فوج
فروری
بے نظیر بھٹو ایک نڈر آواز تھیں جو بے زبانوں کی ترجمان بنیں۔ بلاول بھٹو
?️ 21 جون 2025کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ
جون
سعودی عرب کے لیے سب سے بڑا درد سر
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:سعودی اماراتی اتحاد کے ذریعہ یمن پر حملہ کرنے کے چھ
مئی