?️
مظفر گڑھ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کرنے اور ملک میں زرعی ایمرجنسی لگاکر متاثرہ کسانوں کے بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
مظفر گڑھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کی مدد ہم سب کی ذمہ داری ہے اور میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی ہے کہ وہ بینظیم انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو کسانوں کی مدد کرنی چاہیے، چاہے وہ قرضوں کی معافی کی شکل میں ہو یا پھر بیج کی مفت فراہمی سمیت دیگر صورتوں میں ہو، اور ساتھ ہی سیلاب کے دوران ان کسانوں کے بجلی کے بل بھی معاف کرنے چاہییں، تاہم یہ سب تب ہی ممکن ہوسکتا ہے جب ہم زرعی ایمرجنسی نافذ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پچھلے دور حکومت میں جب میں وزیر خارجہ تھا تو ہم سب نے ملکر سیلاب متاثرین کے لیے نئے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ دیا تھا، ویسے ہی وفاقی حکومت کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر اس سیلاب میں بھی جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے، ہمیں ان کی مدد کرنا ہوگی۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے درخواست کروں گا کہ اقوام متحدہ میں جب ہم اپیل کرنے جائیں، ویسے تو مختلف قسم کی اپیل ہوتی ہے ایک ریلیف اور ایمرجنسی کی ہوتی ہے جو اس قدرتی آفت کے دوران کے لیے ہوتی ہے اور دوسری اپیل بعد کے لیے یعنی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر وبحالی کے حوالے سے ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عالمی سطح پر یہ اپیل کرنی چاہیے کیوں کہ پاکستان کے بہت سے دوست ہیں، جو ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم اپیل کریں گے ہی نہیں تو یہ معاملہ کیسے آگے بڑھے گا، ہم دوست ممالک تک پہنچنے میں جتنی دیر کریں گے اتنا ہی نقصان ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں سب سے اپیل کرتا ہوں یہ وقت نہیں ہے جب ہم سیاسی بیان بازی یا ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیں، جب کہ میں پنجاب کی میڈیا کی تعریف کرتا ہوں جو اس مشکل وقت میں مثبت رپورٹنگ کر رہے ہیں، اور قدرتی آفت میں یہی طریقہ ہے، میں امید کرتا ہوں سندھ میں جب ایسے واقعات ہوں تو وہاں کا میڈیا بھی آپ سے ایسا ہی کچھ سیکھے۔


مشہور خبریں۔
غیر قانونی تقرریوں کا کیس: چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور
?️ 20 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد بدعنوانی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ
جون
یورپی حکام کی ٹرمپ کے بارے میں خوش فہمی
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:یورپی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے منتخب صدر
جنوری
ایران اور روس کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کے لیے مغربی میڈیا کا پروپگنڈہ
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:تہران میں روسی سفارت خانے نے بعض مغربی میڈیا کی ان
نومبر
فیس بک اور انسٹاگرام پر نابالغ افراد کے تحفظ کے فیچرز متعارف
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک
جنوری
شامی شہریوں کے ہاتھوں امریکی فوجی قافلہ واپس جانے پر مجبور
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:شام کے صوبے الحسکہ کے شہریوں نےقابض امریکی فوجی قافلہ کو
فروری
انصار اللہ یمن نے کون کون سے ریکارڈز توڑے؛ایکس صارفین کا اظہار خیال
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: انگریزی زبان کے ایکس (سابقہ ٹویٹر) صارفین کا کہنا ہے
اکتوبر
حج کے دوران سڑکوں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے سعودی عرب کی نئی ٹیکنک
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں سڑکوں کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے مقدس مقامات پر
جون
دمشق کی موجودہ حکومت صہیونیوں کے ساتھ ایک پیج پر نہیں ہے
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: شام میں گزشتہ موسم خزاں میں ہونے والی سیاسی تبدیلیوں
جولائی