بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعظم سے رابطہ، سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے کسانوں کے مسائل سے آگاہ کیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قصور میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ کاشت کاروں کے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو حالیہ سیلاب کے دوران پنجاب کے کسانوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں اور کہا کہ موجودہ سیلاب کی وجہ سے پنجاب میں زراعت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم سےکہا کہ وفاق کو پنجاب بھر کے کسانوں کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کے کسانوں کو ریلیف فراہم کرے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں آفت زدہ قرار دیئے گئے اضلاع کے کسانوں کے بجلی کے بلز معاف کیے جائیں، زرعی قرضوں کی ادائیگی کو بھی معاف یا پھر تاخیر سے ادائیگی کی رعایت فراہم کی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف سے کسانوں کی دادرسی کےلیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت انہیں نقد رقم ٹرانسفر کی درخواست بھی کی۔

قبل ازیں، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دورہِ پنجاب کے دوران آج قصور پہنچے، جہاں انہوں نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ حالیہ سیلاب سے کوئی بھی مقامی یا صوبائی حکومت مقابلہ نہیں کر سکتی، وفاق کو مزید تعاون کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حالیہ سیلاب میں سب سے زیادہ متاثر ہوا، یہاں پہنچنے کے بعد اندازہ ہوا کہ یہاں کتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے، وفاق سے درخواست ہے کہ صوبے میں زرعی ایمرجنسی نافذ کر کے کسانوں کو بیچ اور کھاد کی مد میں سبسڈی فراہم کی جائے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسانوں کے بے پناہ نقصان کے ساتھ ساتھ زرعی معیشت تباہ ہو گئی، زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں حالیہ سیلاب کے دوران مریم نواز شریف کی کاؤشوں کو ماننا پڑے گا، انہوں نے مشکل وقت میں بہترین کردار ادا کیا، وہ بہت زیادہ محنت کر رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

نگران وزیر خارجہ کا افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کے فیصلے کا دفاع

?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے غیر

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سائفر پیش نہیں کیا گیا، رانا ثنا اللہ

?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے انکشاف

ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے، ایرانی صدر

?️ 28 جنوری 2024تہران: (سچ خبریں) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کی

یمن ہمیشہ سےجنگ بندی اور انسانی ہمدردی کا خواہاں

?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:     یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام

غزہ کی جنگ سے اسرائیلی معیشت اور فوج تباہ

?️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار معاریف کے صحافی ایوی اشکنازی نے اپنی رپورٹ میں

ملک میں ڈیمز کی تعمیر کیلئے اجلاس، منصوبہ بندی کیلئے سفارشات پیش

?️ 8 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے

صہیونی میڈیا کی غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے بارے میں نئی تفصیلات

?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تل ابیب کی جانب سے غزہ جنگ بندی

These Things You Should Know Before Getting Lip Injections

?️ 2 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے