?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات میں مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت کی۔
ملاقات کے دوران جمعیت علمائے اسلام کے وفد میں پارٹی ترجمان اسلم غوری اور امیر جمعیت علمائے اسلام فاٹا مولانا جمال الدین شامل تھے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور جمیل سومرو شامل تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کا آئینی ترامیم کا مسودہ سامنے آگیا جس میں آرٹیکل 175 اے میں وفاقی آئینی عدالت کا قیام شامل ہے جو 5 ججز پر مشتمل ہے جبکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا ازخود نوٹس لینے کا اختیار ختم ہو جائے گا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے آئینی ترامیم کے مسودے میں آرٹیکل 175 اے، بی، ڈی، ای، ایف میں ترامیم کی تجویز شامل ہیں۔
پیپلز پارٹی کے ڈرافٹ کہا گیا ہے کہ ایک وفاقی آئینی کورٹ کے قیام عمل میں لایا جائے، وفاقی آئینی عدالت 5 ججز پر مشتمل ہوگی جس کی سربراہی چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کریں گے، ہر صوبے سے چیف جسٹس باری کی بنیاد پر آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر ہوں گے۔
اس کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی مدت 3 سال ہوگی، وفاقی آئینی عدالت کی مستقل نشست اسلام آباد میں ہوگی، وفاقی آئینی عدالت کسی بھی صوبے میں عدالت لگا سکے گی۔
اس مسودے میں پیپلز پارٹی نے آرٹیکل 184 ختم کرنے کی تجویز دی ہے، اس آرٹیکل کے تحت سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے اختیار ختم ہو جائے گا، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ حتمی ہو گا اور اس پر کسی بھی فورم پر اپیل نہیں ہو سکے گی۔
پیپلز پارٹی کے مسودے میں سپریم کورٹ ججز تقرری کے لیے آئینی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کا قیام عمل میں لایا جائے گا، صوبائی سطح پر ہائی کورٹس ججز کی تقرری آئینی کمیشن آف پاکستان کرے گی، سی سی پی چیف جسٹس آئینی عدالت اور دو سینئر ججوں پر مشتمل ہوگی، سی سی پی میں سپریم کورٹ کا ایک ریٹائر اور یا چیف جسٹس کا نامزد کردہ نمائندہ ہوگا۔
اس کے مطابق سی سی پی میں اٹارنی جنرل آف پاکستان بھی شامل ہوں گے، سی سی پی میں پاکستان بار کونسل کا نمائندہ قومی و سینیٹ کے 2،2 ارکان ہوں گے، وفاقی اور صوبائی آئینی عدالتوں کے قیام، ججز کے تقرر کے لیے آئینی کمیشن کے قیام کی تجویز دی گئی ہے۔
پیپلز پارٹی کے مسودے میں آئینی کمیشن میں چیف جسٹس آئینی عدالت اور دو سینیئر ترین جج شامل ہے، چیف جسٹس آئینی عدالت کی تجویز پر سپریم کورٹ یا آئینی عدالت کا ریٹائرڈ جج بھی شامل کرنے کی تجویز شامل ہے۔
مسودے میں کمیشن میں وفاقی وزیر قانون، اٹارنی جنرل اور پاکستان بار کونسل کا نامزد کردہ ایڈوکیٹ شامل کرنے کی تجویز ہے، سی سی پی کا کوئی بھی ممبر کسی جج کے تقرر کے لیے نام تجویز کرسکتا ہے۔
مسودے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 209 میں ججوں کو ہٹانے کا طریقہ کار بھی وضع کیا گیا ہے، سی سی پی، چیف جسٹس، 2 سینئر ججز اور 2 صوبائی ججز پر مشتمل پر مشتمل کمیشن کو ججوں کو ہٹانے کا اختیار ہوگا۔


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور اہم تبدیلی کا اعلان
?️ 17 دسمبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کی دلچسپی
دسمبر
2023 میں عالمی جنگ کے آغاز کے لیے پانچ ممکنہ منظرنامے
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: رابرٹ فارلی نے 1945 میں کہا تھا کہ
جنوری
غزہ کی جہنم کا بیان؛ میں نے اس لیے لکھا کہ درندے مجھے مٹا نہ دیں
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کے ملبے کے ڈھیروں کے درمیان، جہاں کے محلے صفحہ
دسمبر
آل سعود۔گستاخ اسلام۔ پاکستان میں ٹرینڈ
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:سائبر اسپیس کے صارفین نے سعودی حکومت کے حالیہ اقدامات کے
دسمبر
آبنائے ہرمز میں عدم تحفظ امریکہ کی عہد شکنی کا نتیجہ ہے: ایرانی وزیر خارجہ
?️ 25 جولائی 2026سچ خبریں: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، جو قازقستان میں
جولائی
صہیونی تجزیہ کار: جنگ کی بحالی کے باوجود فوج اب تک اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیعوت احرونوت کے تجزیہ کار نہم برنیہ نے
مئی
پنجاب میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ تک تجاویز پہنچانے کیلئے خصوصی پورٹل قائم
?️ 12 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) 2026 یوتھ کا سال، پنجاب میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ
فروری
نگراں حکومت پنجاب نے شرپسندوں کےخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی منظوری دے دی
?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں حکومت پنجاب نے آرمی تنصیبات اور املاک پر
مئی