?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بشریٰ بی بی کی جانب سے عدت کے دوران نکاح کے کیس کو چیلنج کردیا گیا ہے، رخواست گزار کے وکلا کی جانب سے کیس کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرانے کی استدعا کی ہے، اس حوالے سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کا 11 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، بشریٰ بی بی اور ان کے قانون شوہر کیخلاف درخواست بدنیتی پر مبنی ہے، عدت کے دوران نکاح کے کیس کو خارج کرنے کا حکم دیا جائے، اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 14 دسمبر کو عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کا کیس قابلِ سماعت قرار دیا تھا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کا کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیے، عدالت کی جانب سے بشریٰ بی بی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا، وکیل درخواست گزاررضوان عباسی نے کیس قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل مکمل کیے، غیر شرعی نکاح کیس میں چاروں گواہان کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔ گزشتہ سماعت پر سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں بشری بی بی کی حاضری سے استثنی منظور کرتے ہوئے عدالت نے کیس کا جیل ٹرائل کرنے کیلئے رجسٹرار اسلام آبادہائیکورٹ کو خط لکھا تھا۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نےان تمام حل شدہ
اکتوبر
ایپل نے صارفین کو ہیکنگ سے خبردار کردیا
?️ 2 دسمبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) مشہورومعروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اسمارٹ فون کے صارفین کو
دسمبر
صیہونی حکومت کے ستارے گردش میں
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے یورپی یونین سے
جون
ٹویوٹا نے چاند پر چلنے والی گاڑی بنانے پر کام شروع کر دیا
?️ 31 جنوری 2022ٹوکیو(سچ خبریں) جاپانی ملٹی نیشنل آٹو موٹیو مینوفیکچرر کمپنی ٹویوٹا نے چاند
جنوری
امریکی صدر کا ہولوکاسٹ گف
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: کل بدھ کو مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنے والے ریاستہائے
جولائی
متحدہ عرب امارات کا افغان ہوئی اڈوں کا انتظام اسرائیل کے حوالے
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:اسرائیل میں شائع ہونے والی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ
جولائی
عراق سے امریکی فوجیوں کو نکالنے میں کوئی شک و شبہ کی گنجایش نہیں ہے: العامری
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:عراق کے الفتح پارلیمانی اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے آج
مارچ
ایف بی آئی نے بولٹن کے گھر پر چھاپہ کیوں مارا؟
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر جان بولٹن کے گھر
اگست