?️
نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیا بھارت کیسا بزدل ملک ہے، بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر بہادر بننا چاہتا ہے۔
احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 1988 کے بعد ہم نے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا معاہدہ تھا جس کی انہوں نے خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستانی قوم کےعزم کو کمزور نہیں کر سکتا، پاکستان نے بھارت کے 6جنگی جہاز گرائے، آج دُنیا ہماری مسلح افواج کی تعریفیں کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب زدگان کےساتھ کھڑی ہیں، سروے ٹیمیں نقصانات کاجائزہ لے کر رپورٹ مرتب کریں گی، پاکستانی قوم نے بڑی بڑی آفتوں کا سامنا کیا ہے یہ قوم بہادر قوم ہے، صوبائی حکومت وفاقی حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہیں ۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم آپ کے نمائندے آپ کے ساتھ کھڑے ہیں جب تک تعمیرِ نو کا عمل مکمل نہیں کر لیتے ، وزیر اعلیٰ، وزیر اعظم کے ساتھ سب آپ کے پاس آئے اور متاثرہ علاقہ کا جائزہ لیا تھا، کچھ لوگ اس تباہی کے موقع پر سیاست کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ موقع سیاست کا نہیں ہے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے ،ملک کے اندر آپ کو افراتفری انتشار نہیں پھیلانا چاہیے، اتنی بڑی تباہی کے اندر حکومت الرٹ نہ ہوتی تو زیادہ نقصان ہوتا۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے منتخب نمائندے مشکل وقت میں اُن کے ساتھ ہیں، پاک فوج، ریسکیو، پولیس سمیت تمام اداروں نےمل کر سیلاب زدگان کی مدد کی۔


مشہور خبریں۔
استقامتی میزائلوں کے خلاف اسرائیل کی بے بسی
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کو غزہ کی سرحدوں پر جنگ میں
مئی
ہمیں بینچ ہی قبول نہیں تو اس کا فیصلہ کیسے قبول ہوگا، نواز شریف
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے خیبر پختونخوا
اپریل
کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکا، 26 افراد جاں بحق، 62 سے زائد زخمی
?️ 9 نومبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش
نومبر
دبنگ خان کی ایک کال نے کر دی رات کی نیند حرام
?️ 1 مارچ 2021بمبئی {سچ خبریں} غصے کی بنا پر مشہور و معروف بالی وڈ
مارچ
اسرائیلی خانہ جنگی اور سیاسی قتل و غارت کے بارے میں انتباہ
?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جنگ
اپریل
امریکہ کی شکست واضح ہوچکی ہے:عبد المالک الحوثی
?️ 20 اگست 2021سچ خبریں:یمنی انصار اللہ تحریک کے رہنما نے یوم عاشورہ کے موقع
اگست
عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو رفح پر حملہ روکنے کا حکم
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے حق میں 13
مئی
اسامہ بن لادن مر چکا لیکن گجرات کا قصائی زندہ اور بھارت کا وزیراعظم ہے، بلاول بھٹو
?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
دسمبر