?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کئے گئے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بم دھماکے کے نتیجہ میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے کہا شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پوری پاکستانی قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے۔واضح رہے کہ باجوڑ میں راغگان ڈیم کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ تحصیل خار کے علاقہ راغگان ڈیم کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد ان کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ ڈی پی او عبد الصمد خان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جارہا ہےجلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا، دھماکے موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ قریبی دوکانوں اور گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے، علاقے میں آمدورفت کو مکمل طور پر سیل کرتے ہوئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
گزشتہ حکومتوں نے ذاتی مقاصد کے لئے اداروں کا استعمال کیا: شبلی فراز
?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا
مارچ
غزہ کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ کا بیان
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اوسلو اجلاس میں اس
دسمبر
خلیج عدن میں دو امریکی میرینز کیوں لاپتہ ہوئے
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: اس حقیقت کی وجہ سے کہ امریکی حکام نے بارہا
جنوری
نیٹو میں ملک کی رکنیت کے خلاف فرانسیسی عوام کا ایک بڑا اجتماع
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: فرانسیسی عوام پیرس کی سڑکوں پر جمع ہو
دسمبر
اسحاق ڈار نے پھر وہی حرکت کی جو شوکت ترین نے کی تھی
?️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے
فروری
علی قریشی ٹی وی پر اداکاری کیلئے تیار، جلد ہی اداکاری کرتے نظرآئیں گے
?️ 27 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی ماڈل علی قریشی نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے
اکتوبر
جاپان سے لے کر اسپین، اٹلی اور امریکہ تک برستی آگ
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: ریکارڈ توڑ گرمی نے دنیا کے مختلف حصوں میں لوگوں
جولائی
غزہ میں 1.9 ملین افراد کی نقل مکانی
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اینڈ ایمپلائمنٹ
دسمبر