?️
مری (سچ خبریں) مری میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا ‘ 90 فیصد سڑکیں کھل گئیں، یہ بات چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے بتائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ برف باری میں پھنسے تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا گیا ہے ، 371 افراد کو آرمی ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ، جس کے لیے ریسکیو کا کام پاک فوج اور سول اداروں سب نے مل کر سرانجام دیا جب کہ سیاحوں کی منتقلی میں مقامی افراد نے بھی مدد کی ، جس کی بدولت سیاحوں کو رات سے قبل ہی محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کلڈانہ باڑیاں روڈ کھولنے کا کام جاری ہے ، اس سڑک پر 77 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں تاہم جو گاڑیاں پھنسی ہیں ان میں سیاح نہیں ہیں، وہ گاڑیاں چھوڑ کر خود ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے تھے، اب کلڈانہ باڑیاں کے علاوہ تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔
دوسری طرف سانحہ مری کے بعد کاغان، ناران اور شوگران میں سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد کردی گئی ، خیبرپختونخواہ کے سیاحتی مقامات شوگران، ناران، کاغان ویلی میں ہر قسم کی ٹریفک اور سیاحوں کے داخلے پر شدید برفباری کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے ، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقوں مین سیاحوں کے داخلے پر شدید برفباری کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم ریسکیو یا ایمرجنسی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کمشنر ہزارہ کو ہدایت کی ہے کہ گلیات اور آس پاس کے علاقوں میں شدید برفباری کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی ناخوشگوار اور ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کیا جائے اور مری سمیت گلیات کے آس پاس علاقوں میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لئے ضروری کاروائیوں کا عمل تیز کیا جائے۔
مشہور خبریں۔
صالح العروری شہادت کیسے ہوئی؟
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
جنوری
ڈاکٹر عارف علوی کا مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کو ٹیلی فون
?️ 1 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر عارف علوی نے آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے متعلق پیغام دیا ہے۔صدرِ
جون
نظر ثانی کیس میں دلائل دیتے ہوئے جذباتی ہو گئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس نظر ثانی درخواستوں
مارچ
مأرب کی آزادی پر امریکی تشویش کی وجوہات
?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ذریعہ مأرب
جولائی
حکومت کا نان فائلرز کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ
?️ 25 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے اصولی طور پر نان فائلرز کیٹیگری
ستمبر
حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل کا اعلان
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے شیخ نعیم قاسم کو لبنان کے نئے سکریٹری
اکتوبر
بلوچستان، خیبر پختونخوا میں سیلاب سے تباہی
?️ 30 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام نے بتایا ہے کہ شدید
جولائی
امریکہ اور اسرائیل جنگ بندی نہیں چاہتے: یورپ
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ نے مغربی ایشیا میں اسرائیلی حکومت کے ساتھ امریکی
دسمبر