?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے پیاز کی برآمدات پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد پاکستانی برآمدکنندگان صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زرمبادلہ کمانے میں مصروف ہیں، تاہم اس کے نتیجے میں صارفین متاثر ہو رہے ہیں، کیونکہ مقامی منڈیوں میں اس کی قیمت 240 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے 8 دسمبر 2023 سے مارچ 2024 تک برآمدات پر پابندی عائد کی، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں اچانک پیاز کی قیمت 120 تا 140 روپے فی کلو سے بڑھ کر 160 تا 180 روپے ہوگئی، جس کی وجہ برآمدکنندگان کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری کرنا ہے، نتیجتاً مہنگائی سے متاثرہ صارفین کو اس کی خریداری کے لیے بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
خوردہ فروش (ریٹیلرز) نے بتایا کہ ایران اور کابل سے آنے والی محدود پیاز بھی برآمدکنندگان خرید رہے ہیں تاکہ بڑی برآمدی طلب کو پورا کرسکیں۔
بھارت نے پیاز کی برآمدات پر پابندی عائد کردی تھی کیونکہ ملک میں پیداوار کم ہونے کے سبب گزشتہ تین مہینوں کے دوران اس کی قیمت دگنی ہوگئی تھی، تاہم اس فیصلے کے بعد بھارتی منڈیوں میں پیاز کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قیمتوں میں کمی ہونے کے بعد نئی دہلی پابندی ختم کر سکتا ہے، بھارت کی عالمی منڈیوں میں برآمدات بحال ہونے سے قبل پاکستانی برآمدکنندگان اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
خوردہ فروش نے بتایا کہ قیمتوں میں بڑے اضافے کے سبب صارفین ضرورت سے کم پیاز خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں، کیونکہ انہیں اپنے محدود بجٹ میں بجلی و گیس کے بڑھتے بل اور دیگر مہنگی سبزیاں بھی خریدنی ہیں۔
فلاحی انجمن ہول سیل ویجیٹبل مارکیٹ سپر ہائی وے کے صدر حاجی شاہجہان نے بتایا کہ درمیانے درجے کی پیاز کی 40 کلو بوری کی قیمت 7 ہزار روپے جبکہ اعلیٰ معیار کی قیمت 8 ہزار روپے فی 40 کلو ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ برآمدکنندگان اعلیٰ معیاری کی پیاز خرید رہے ہیں کیونکہ عرب ممالک اور دبئی میں اس کی طلب زیادہ ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کو میزائل فراہم کرنے والی امریکی کمپنی کے خلاف امریکا میں سخت احتجاج، متعدد افراد گرفتار
?️ 15 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) اسرائیل کو میزائل فراہم کرنے پر امریکی کمپنی کے
اگست
غزہ جنگ کے دوران حزب اللہ کی کاروائیاں
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ کے دوران حزب اللہ نے غزہ اور لبنان
نومبر
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
?️ 25 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئئے 350 ملین
جون
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پراکسی وار سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں: مشرقی بحیرہ روم کا تنازعہ اور اس مسئلے کو حل
اکتوبر
تل ابیب کا جنوبی لبنان سے دستبردار نہ ہونے کا بہانہ
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: آج اعلان کیا گیا ہےکہ تل ابیب سے توقع ہے کہ
جنوری
وزیر اعظم نے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا
?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر
اکتوبر
قاہرہ میں روسی سفارت خانے پر تل ابیب کی جانب سے بے مثال تنقید
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے بعد ماسکو اور تل ابیب
اگست
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترامیم بل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
?️ 11 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے چیف جسٹس آف
اپریل