?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام کے لیے بری خبر ہے کہ بجلی ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا کیوں کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے، جس میں بجلی قیمت میں اضافہ کی درخواست جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے اور قیمت میں اضافے سے صارفین پر 65 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 31 اگست کو سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جولائی میں پانی سے 35.17 فیصد کوئلے سے 12.74 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ڈیزل سے 1.46اور فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا ہوئی، ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 27 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی، فرنس آئل سے 35 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی گیس سے 10.36 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 14.98 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 28 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی، اسی طرح جوہری ایندھن سے 14.20 فیصد بجلی پیدا کی گئی اور جوہری ایندھن سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 1 روپے فی یونٹ رہی۔
دوسری طرف وزیراعظم نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلزٹیکس کی وصولی معطل کردی، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے لیے نیا لائحہ عمل مرتب کیا جائے، حکومت غریب طبقہ کے مالی تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کرنے کیلئے کوشاں ہے، ٹیکس وصولی پر فیصلے کے وقت تاجروں کے نمائندگان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت بجلی کے نرخ اور بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلزٹیکس کلیکشن پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں خرم دستگیر، مفتاح اسماعیل، مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلزٹیکس کی وصولی معطل کر نے کی ہدایت کی، اسی طرح وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس وصولی کے لیے نیا لائحہ عمل مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی، وزیراعظم نے بجلی بلوں کے ذریعے دکانداروں پر فکسڈ سیلزٹیکس کو متفقہ شرح سے زیادہ لاگو کرنے پر انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے بارے میں امریکہ اور صیہونی ریاست میں اختلاف: ایک امریکی عہدیدار
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:ایک امریکی عہدیدار نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کے خلاف
مئی
سپریم کورٹ: سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق تمام پالیسز، پیکجز اور کوٹہ غیر آئینی قرار
?️ 18 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے جنرل پوسٹ آفس(جی پی
اکتوبر
غلام سرور خان کی پی ڈی ایم پر تنقید،پی ڈی ایم مخلص نہیں ہے
?️ 10 اپریل 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر غلام سرور خان نے پی ڈی ایم پر
اپریل
توہین عدالت کیس میں کل عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت ہوگی
?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ایڈیشنل جج زیبا چوہدری سے متعلق دیے گئے بیان
ستمبر
طاہر اشرافی کا 21مئی کو یوم یکجہتیٔ فلسطین منانے کا اعلان
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے 21مئی کو
مئی
یورپی یونین نے اخلاقی گراوٹ کا مظاہرہ کیا: البخیتی
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن
مارچ
صہیونی شہر سڑکوں پر لڑائیوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ ہر روز مقبوضہ فلسطین کے
اگست
ایران اور روس کے درمیان تعاون سے صیہونی خوفزدہ
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے ایران اور روس کے درمیان تعاون
اکتوبر