?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک ہی گھر میں بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی سے متعلق وزارت پاورڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا جس میں اس نے بجلی کے2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں جعلی قرار دے دیں۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی” کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں سراسر جھوٹی، گمراہ کن اور عوام میں بے چینی پھیلانے کی مذموم کوشش ہیں۔ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا اور شیئر کرنا پیکا ایکٹ کے تحت قابلِ سزا جرم ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ واضح رہے کہ کسی بھی رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی کا میٹر آج بھی مروجہ قوانین کے تحت حاصل کیا جا سکتا ہے۔
نیپرا کنزیومر سروسز مینول 2021 کے مطابق ایسی رہائشی جگہ جو علیحدہ پورشن، علیحدہ سرکٹ، علیحدہ داخلی راستہ اور علیحدہ کچن پر مشتمل ہو، وہاں علیحدہ میٹر کی تنصیب کی اجازت موجود ہے۔
البتہ، بجلی کے ناجائز استعمال اور سبسڈی کے غلط فائدے کو روکنے کے لیے قانون پہلے بھی موجود تھا اور اب بھی مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔
عوام سے گزارش ہے کہ اس قسم کی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں اور بجلی کے میٹرز کے درست اور شفاف استعمال میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے تعاون کریں تاکہ اصل حقدار کو اس کا حق بروقت اور صحیح طریقے سے ملتا رہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان
?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں
اپریل
قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں صیہونی باشندوں کا اظہار خیال
?️ 13 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے ذریعے کیے
فروری
یمن کے صعدہ پر سعودی توپ خانے کا حملہ
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے یمن کے سرحدی علاقوں پر سعودی
دسمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی طلباء کی تعداد
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر
دسمبر
کشمیریوں کے قتل پر پاکستان کی شدید مذمت
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ
نومبر
آج اپوزیشن کی جانب سے مکمل خاموشی ہے
?️ 6 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے
جون
نئے پوپ کا عالمی طاقتوں کے لیے پہلا پیغام: مزید جنگ نہیں
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: اپنے انتخاب کے بعد اپنے پہلے پیغام میں، دنیا کے
مئی
عوام مجھے لانا چاہتے ہیں تو مافیا اور فوج کیسے باہر کرسکتی ہے، عمران خان
?️ 4 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت
اپریل