بجلی ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے سابق واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز ) کے لیے تقریباً 46 ارب 54 کروڑ روپے اضافی ریونیو فراہم کرنے کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

نرخوں میں اضافہ جنوری-مارچ 2023 کی سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) کی مد میں کیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کپیسٹی چارجز میں تبدیلی، متغیر آپریشن اور مینٹی نینس، اضافی سیلز پر اضافی وصولی، سسٹم چارجز کے استعمال، مارکیٹ آپریٹر فیس، ایف سی اے کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن پر اثرات اور مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی کے لیے ہونے والے نقصانات کی وجہ سے 46 ارب 53 کروڑ روپے کی مثبت ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یہ اضافی رقم تمام صارفین سے تین ماہ جولائی، اگست اور ستمبر کے درمیان ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ کے حساب سے وصول کی جائے گی، یہ اضافہ ان رہائشی صارفین سے بھی وصول کیا جائے گا جو 100 یونٹ تک بھی بجلی استعمال کرتے ہیں۔

جنوری ۔ مارچ کی سہ ماہی کے لیے صارفین پر یہ 46 ارب 54 کروڑ روپے کا مالی بوجھ بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کے باوجود ہے جو جولائی 2022 سے لاگو ہوا جس میں 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران تقریباً 890 ارب روپے کے محصولات کا اثر شامل ہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے رواں سال مارچ میں بجلی کی کھپت پر آئی ایم ایف شرائط کے تحت 335 ارب روپے کے فنانسنگ پلان کے تحت 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کیا تھا جو رواں مالی سال (24-2023) کے لیے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج کی شرح پر برقرار رہے گا، جو ہر ماہ 1 سے 2 روپے فی یونٹ کے درمیان معمول کے مطابق فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کے علاوہ ہے۔

نیپرا نے رواں سال مارچ میں فی یونٹ فیول کاسٹ کی مد میں گزشتہ سال اگست سے سیلاب کی وجہ سے 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ تک بقایا جات کی وصولی کی بھی اجازت دی، حکومت نے اس فیول ایڈجسٹمنٹ کو جون اور جولائی 2022 میں کرنا تھا تاہم وزیر اعظم شہباز شریف نے اس وقت بیس ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کے اطلاق کے باعث اسے مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مارچ 2023 میں حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تمام برآمدی صنعتوں کے لیے 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ کا خصوصی مقررہ ٹیرف بھی واپس لے لیا تھا اور نجی زرعی صارفین کو ان کے موجودہ بنیادی ٹیرف 16 روپے 60 پیسے فی یونٹ فراہم کردہ 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کا خصوصی ریلیف بھی منقطع کر دیا تھا، برآمد کنندگان اور کسانوں کے لیے یہ دونوں سہولیات یکم مارچ 2023 سے ختم کر دی گئیں۔

اس کے علاوہ حکومت اور ریگولیٹر نے قومی بنیادی ٹیرف میں 5 سے 8 روپے فی یونٹ اضافے کے لیے سماعت کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی کسی بھی وقت باضابطہ نوٹی فکیشن کیا جاسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

جیا بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

🗓️ 4 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں)عالمی وباکورونا وائرس کے وار جاری ہیں، بالی ووڈ کے

روس کے خلاف مغربی پابندیاں کیوں کام نہیں کرتی؟

🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:ماڈرن ڈپلومیسی نیوز سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں روس کے

اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی پریڈ کا شاندار مظاہرہ

🗓️ 23 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی

وزیر خارجہ نے ٹیلیفون پر امریکی وزیر خارجہ سے تبادلہ خیال کیا

🗓️ 10 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی

اسرائیل کے ساتھ کیا کرنا چاہیے؟ :خالد مقبول صدیقی

🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد

یمن میں سعودی عرب اور امریکہ کی حالت

🗓️ 17 مارچ 2021سچ خبریں:امریکہ کا خیال تھا کہ حملہ آور سعودی اتحاد مأرب میں

لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیراظم کے خلاف سماعت کی

🗓️ 10 اپریل 2021لاہور  (سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نجی نے وزیراعظم کے

میر واعظ محمد فاروق کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں کل مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا گیا

🗓️ 20 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام ممتاز شہید حریت رہنماؤں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے