بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا

فیصل واوڈا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی ہے، یہ اُن کا حق تھا جو انہیں ملا۔

ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ کل آپ کو مشورہ دیا تھا، آج آپ کو فائدہ ہوگیا، دو قدم پیچھے، ایک قدم آگے، یہی سیاسی راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ اور اسلام آباد میں بَلوا نہ کرکے مثبت قدم اُٹھایا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ بہنوں کی ملاقات غیر سیاسی ہے، یہ ان کا حق تھا جو انہیں ملا، سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ میران شاہ میں ہمارے بہادر افسر کو بے رحمی سے شہید کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ذمے داری ہے کہ شہید افسر کے اہل خانہ کی داد رسی کریں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ اور گورنر خیبرپختونخوا شہدا کو عزت و تکریم بخشیں، بتائیں اپنوں کے لیے ہم نہیں کھڑے ہوں گے تو کون کھڑا ہو گا؟۔

مشہور خبریں۔

پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا

?️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کا

وی پی این کے بڑھتے استعمال سے انٹرنیٹ انفرااسٹرکچر پر دباؤ، زرمبادلہ کو نقصان پہنچنے کا انکشاف

?️ 8 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی

مراکش کے سابق وزیر اعظم کی ایران کی مکمل حمایت اور نارملائزیشن کو فروغ دینے والوں پر کڑی تنقید

?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: انصاف اور ترقی کے سکریٹری جنرل اور مراکش کے سابق

صیہونی حکومت کا غلط اندازہ؛ ایران نے جنگ کی مساوات کو کیسے بدلا؟

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: جمہوریہ اسلامی ایران نے انتہائی قلیل وقت میں تل ابیب کو

عمان کی یمنی انصار اللہ کو دہشت گرد کہنے کی مخالفت

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:   ایک انٹرویو میں عمانی وزیر خارجہ نے یمن کی انصار

کیا عمران خان جلد رہا ہو سکتے ہیں؟بیرسٹر علی ظفر کی زبانی

?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا

کیا ہر ملک امریکہ سے پوچھ کر جنگ کرتا ہے؟ ٹرمپ کا دعوی

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار

دو ہفتوں میں 50 فلسطینیوں کے مکانات مسمار

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور مقبوضہ علاقوں(OCHA)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے