?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 30 جون 2021 تک بھارت سے درآمد کی منظوری دی گئی، پاکستان کو کمی پورا کرنے کے لیے کپاس درآمد کرنی پڑے گی بھارت سے کپاس اور دھاگے کی درآمد سستی پڑے گی۔
تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کی جانب سے بھارت سے چینی، کپاس اور سوتی دھاگہ منگوانے کی اجازت مل گئی ہے ، کمیٹی نے نجی شعبے کو بھارت سے چینی درآمد کرنے کی بھی اجازت دیدی ای سی سی وزارتوں کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دی۔
پاکستان میں کپاس کی سالانہ کھپت ایک کروڑ 20 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ گانٹھیں ہیں اس سال کپاس کی پیداوار میں تاریخی کمی کا تخمینہ ہے پاکستان، امریکہ، بھارت اور افغانستان سمیت دیگر ممالک سے کپاس درآمد کرتا ہے.
خیال رہے کہ پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو معطل کر دیا تھا وزیرخزانہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک پربھی غور کیا گیا اجلاس میں وزیراعظم کم لاگت ہاﺅسنگ اسکیم کیلئے 2 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری، پی آئی اے کی تنظیم نو، روز ویلٹ ہوٹل کیلئے مالی سپورٹ پر بھی غور ہوا۔
وفاقی وزیر برائے خزانہ حماد اظہر کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی اجلاس کے دوران 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ای سی سی اجلاس کے دوران ای سی سی میں اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2020-25 پر غور کیا گیا جبکہ پنک راک سالٹ کی جغرافیائی حقوق کی رجسٹریشن کے لیے سمری بھی پیش کی گئی۔


مشہور خبریں۔
ایران اور پاکستان عوامی تعلقات پر مبنی نئی پالیسی کے حتمی مرحلے میں
?️ 14 ستمبر 2025ایران اور پاکستان عوامی تعلقات پر مبنی نئی پالیسی کے حتمی مرحلے
ستمبر
یحییٰ السنوار عارضی جنگ بندی کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں؟
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع
دسمبر
یمن کا امریکہ اور اسرائیل کو واضح انتباہ
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی مزاحمت سے بلیک میلنگ کی کوشش کر رہے ہیں
مارچ
جب تک آپ کامیاب نہ ہوں واپس نہ آئیں!
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بیان جاری کر
اگست
یوکرین 5 بلین یورو کی یورپی امداد کے انتظار میں
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ کیف اس ہفتے
ستمبر
میرے مخالفین مجھے 2024 کا الیکشن جیتنے سے روکنا چاہتے ہیں:ٹرمپ
?️ 6 اپریل 2023سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کیس کی سماعت اور نیویارک
اپریل
پاکستان میں ویکسی نیشن کا ریکارڈ قائم
?️ 9 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں ایک دن کے دوران سب سے
فروری
22 آئی پی پیز کو کیپیسٹی پیمنٹس بند کردی، 1500 ارب روپے کی بچت ہوگی، سیکریٹری پاور
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کو آگاہ
فروری