?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے منگل کے روز پاکستان کی سلامتی اور دفاع سے متعلق گرانٹس کی منظوری دے دی۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ای سی سی کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں وفاقی وزرا، وزیرِ اعظم کے معاونینِ خصوصی، سیکریٹریز اور متعلقہ شعبوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ای سی سی نے ’پاکستان کے سیکیورٹی فریم ورک، دفاعی صلاحیتوں، غذائی تحفظ اور پیٹرولیم سیکٹر کے آپریشنز کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اسٹریٹجک گرانٹس اور اصلاحات کی منظوری دی۔
وزارت کے مطابق 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ وفاقی سول آرمڈ فورسز کے استعمال میں آنے والے دفاعی آلات کی مرمت کے لیے منظور کی گئی۔
اسی طرح 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بارڈر مینجمنٹ میں بہتری، اندرونی سیکیورٹی، اور امن و امان کے لیے منظور کی گئی، مزید برآں دفاعی سروسز کے منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان ایگریکلچر اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن کو ختم کرنے کا عمل آگے بڑھانے کے لیے ایک نئی خصوصی کمپنی (اسپیشل پرپز وہیکل) قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا، جس کا ابتدائی ادا شدہ سرمایہ 10 لاکھ روپے ہوگا۔
وزارت کے مطابق 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ وفاقی سول آرمڈ فورسز کے استعمال میں آنے والے دفاعی آلات کی مرمت کے لیے منظور کی گئی۔
اس کے علاوہ ’آف شور تیل و گیس کی تلاش میں غیر ملکی شرکت کی حوصلہ افزائی کے اقدامات، بشمول لائسنس میں توسیع اور ورکنگ انٹرسٹ کی الاٹمنٹ‘ کی بھی منظوری دی گئی۔


مشہور خبریں۔
سوتے ہوئے بھی آنکھیں کھلی رکھنا؛صیہونی اخبار کا صیہونیوں کو مشورہ
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر
فروری
کیا فلسطین قطر 2022 ورلڈ کپ جیتے گا؟
?️ 7 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا، یہ وہ جملہ ہے
دسمبر
مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم پاکستان عام انتخابات، بلدیاتی حکومتی اصلاحات کے معاملے پر اتحاد
?️ 30 نومبر 2023اسلامآباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے
نومبر
اب ہم مہنگی بجلی کے متحمل نہیں ہو سکتے، وزیراعظم
?️ 5 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
دسمبر
ایران اور روس کے تعلقات سے نیتن یاہو کی نندیں حرام
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے بینجمن نیتن یاہو نے
جون
حماس کے راکٹوں نے صیہونیوں کی اتھارٹی کو کیا بے نقاب
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیل کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ یائر گولن نے اعلان کیا
اپریل
چین کا امریکا سے دفاعی بل کی چین مخالف شقوں پر عمل نہ کرنے کا مطالبہ
?️ 20 دسمبر 2025چین کا امریکا سے دفاعی بل کی چین مخالف شقوں پر عمل
دسمبر
مسلم لیگ کے ایک اہم سیاسی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا
?️ 27 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا گرفتار
اپریل