یمن کب تک غزہ کی حمایت جاری رکھے گا؟

یمن

?️

سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے غزہ کی حمایت میں اس ملک کے ٹھوس اور اصولی موقف پر تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قابضین کے ٹھکانوں پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک غزہ کی ناکہ بندی ختم نہیں ہو جاتی اور امداد کی ترسیل غزہ تک جاری رہے گی۔

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی حمایت میں یمن کا موقف مستحکم ہے اور جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انصاراللہ کا انگوٹھا اسرائیل اور امریکہ کی شہ رگ پر

یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان نے X سوشل میڈیا پر ایک پیغام شائع کیا اور لکھا کہ غزہ کی حمایت میں یمن کا موقف اصولی اور مسلسل ہے اور جب تک صیہونی دشمن اپنے حملے اور غزہ کا مکمل محاصرہ جاری رکھے گا اور امداد کی ترسیل کو روکے گا، یمن بھی اپنے حملے جاری رکھے ،ہم قابضین کے مفادات کے خلاف حملے جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ یمن نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام اور مزاحمت کی حمایت کے لیے وہ صہیونی بحری جہازوں یا ان بحری جہازوں کو جن کی منزل مقبوضہ سرزمین کی بندرگاہیں ہیں بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا اور ان جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ یمنی فوج نے اس فریم ورک میں کامیاب کارروائیاں کی ہیں اور مقبوضہ علاقوں کی جنوبی بندرگاہوں کو بہت زیادہ اقتصادی نقصان پہنچایا ہے۔

مزید پڑھیں: بحیرہ احمر میں یمنیوں کی کاروائیاں کب تک جاری رہیں گی؟

لیکن دوسری طرف امریکی اور برطانوی اتحاد نے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی واضح حمایت کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی حمایت کے بہانے کئی بار یمنی سرزمین پر حملے کیے ہیں۔

مشہور خبریں۔

لبنان میں جنگ بندی کا کیا مطلب ہے؟ نیتن یاہو کے لیے کارنامہ یا مجبوری؟

?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی

حماس سے جنگ بندی جاری رکھنے کی درخواست دوہری شرمندگی ہے: بن گوئر

?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مستعفی وزیر اٹمربن گوئر

زامیر بند دروازوں کے پیچھے: بیرونی محاذوں کے کھلنے سے خدشات

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق، صیونی ریاست

امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بشار الاسد کا تختہ الٹنے کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں: نیو یارک ٹائمز

?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی ذرائع ابلاغ نے امریکہ کی شام میں بشار الاسد

فنانشل ٹائمزکی فرانس اور جرمنی کے JCPOA کے خلاف کارروائی

?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:ایک انگریزی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یورپی یونین پاسداران

نفتالی بینیٹ کی معلومات کے انکشاف کے بعد اسرائیلی سکیورٹی اداروں میں زلزلہ

?️ 18 دسمبر 2025سج خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ٹیلی

آئین کی پاسداری ہمارے فرائض میں شامل ہے: جسٹس قاضی فائز عیسی

?️ 9 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا

بشارالاسد کا دورہ چین کیوں اہم ہے؟

?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے صدر بشار الاسد تقریباً 2 دہائیوں کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے