ایک بار خاکروب کی وردی پہن کر بھی دیکھ لیں

?️

ڈیرہ غازی خان: (سچ خبریں) زرتاج گل نے مریم نواز کو ڈیرہ غازی کا دورہ کرنے اور خاکروب کی وردی پہننے کا چیلنج دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل خان نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

زرتاج گل وزیر کا کہنا ہے کہ زرتاج گل وزیر کا ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ کو کھلا چیلنج کہ آئیں ڈیرہ غازی خان دورہ کریں،ایک بار خاکروب کی وردی پہن کر بھی دیکھ لیں،ڈیرہ غازی خان جو ن لیگ کے دور حکومت میں گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے، اس سے قبل ڈیرہ غازی خان پھلاں دا سہرا ہوا کرتا تھا،آئیں اور اس گند کو سمیٹیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ پولیس کی وردی زیب تن کر کے پاسنگ آؤٹپریڈ کی تقریب میں شرکت کی۔

ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹپریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ایلیٹ فورس کے یونیفارم میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کر کے جتنی خوشی آپ کو ہو رہی ہے اتنی ہی خوشی مجھے ہو رہی ہے۔

یہ انتہائی مشکل 6 ماہ کی ٹریننگ تھی، 800 بچے کامیاب ہوئے جن میں 70 خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریڈ کے معائنے کے دوران آپ کے چہرے پر پاکستانیت دیکھ کر مجھے بطور وزیراعلیٰ انتہائی حوصلہ ملا۔ ایلیٹ فورس نواز شریف اور شہباز شریف کا لگایا ہوا پودا ہے جس میں ابھی تک 17 ہزار نوجوان ٹرینڈ ہوئے۔ آپ سے اظہار یکجہتی کے لیے میں ایلیٹ فورس کا یونیفارم پہن کرآئی ہوں۔

آپ لوگ قوم کے ان چند خوش قسمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے ہیں جن کو یہ وردی پہننا نصیب ہوئی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ایلیٹ فورس کی پاس آؤٹ ہونے والی خواتین کو خصوصی طور پر شاباش دیتی ہوں۔ سی ایم ہاؤ س کی طرف سے پاس آؤٹ ہونے والوں کے لیے خصوصی کیش پرائز بھجواؤں گی۔ پاس آؤٹ ہونے والی خواتین کے والدین کومبارکباد دیتی ہوں جنہوں نے اپنی بچیوں پر اعتماد کیا اور انہیں ملک کی خدمت کے لیے وقف کیا۔ جب یہ بچیاں قوم کے بیٹوں کے ہمراہ شانہ بشانہ اپنے فرائض ادا کریں گی تو قوم کو ان پر فخر ہوگا۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کا وکلا برادری پر عوامی حقوق کیلئے تحریک چلانے پر زور

?️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے

کورونا کو سیاسی مسئلہ بنانے سے باز رہو؛چین کا امریکہ کو انتباہ

?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:امریکی خفیہ اداروں کی جانب سے کورونا وائرس کے شروع ہونے

امریکہ نے حماس کے رہنماؤں کے بارے میں قطر سے کیا مطالبہ کیا ہے؟

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ نے قطر سے کہا کہ اگر حماس صیہونی حکومت

افغانستان بحران کے دہانے پر؛ پنجشیر میں شدید برف باری اور بھاری مالی نقصان

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:   گزشتہ ہفتے افغانستان نے ملک کے مختلف حصوں میں بحرانوں

ملک کے 15 نامزد بینکوں نے حج درخواستوں کی وصولی شروع کردی

?️ 18 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حج درخواستوں کی وصولی آج سےآغاز ہوگیا

بینیٹ کی کابینہ ایرانیوں کے خلاف بزدل ہے: نیتن یاہو

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:    نیتن یاہو نے Knesset میں Likud پارٹی  کے اجلاس

کیا صیہونی سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے پچھتائیں گے؟صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی تجزیہ کاروں نے کہا کہ جب سید حسن نصراللہ

ٹک ٹاک میں سیکیورٹی چیک اپ کا فیچر پیش

?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اکاؤنٹ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے