?️
اسلام اباد(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ سے متعلق ترمیم کی ضرورت ہے، ہم نے ترمیم نہ کی تو فوج خود ایکسٹینشن سے متعلق قانون میں ترمیم کروائے گی۔
ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایکسٹینشن سے متعلق قانون سازی کو غلطی قرار دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ کو توسیع دیتے وقت جو قانون میں ترمیم کی گئی وہ غلطی تھی، قانون میں کی گئی ترمیم کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ورنہ فوج خود اس قانون میں ترمیم کروائے گی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فوج کے سربراہ کو ایکسٹینشن دے دی گئی اور فوج کے سربراہ نے قبول کرلی، اس کے بعد فیصلے کو بدلنا فوج یا ملک کے مفاد میں نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بغیر مشورے کے جنرل باجوہ کو ساڑھے 3 ماہ قبل ایکسٹینشن دے دی تھی، جنرل باجوہ کو اگست کے درمیان توسیع دی گئی جبکہ اگست میں توسیع کی گنجائش نہیں تھی، فیصلہ نومبر میں ہونا چاہیے تھا، عمران خان نے باجوہ کو ایکسٹینشن دینے میں جلد بازی کی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایکسٹینشن ایک غیر معمولی عمل ہے، اس کو معمول کا عمل نہیں بنانا چاہیے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ’ایم کیو ایم کے دھڑوں کو اگر کوئی ملا رہا ہے تو یہ درست نہیں، اگر خود مل رہے ہیں تو اچھی بات ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب اور باجوہ صاحب بیٹھ کر طے کرلیں کہ کس نے کس کو چھرا گھونپا، نہ باجوہ صاحب کا کام تھا اس ملک میں سیاست کرنا اور نہ ہی خان صاحب کا کام تھا ان کے ساتھ کھیلنا، کھیلیں گے تو اس کھیل کے حالات یہی ہوں گے جو آج ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ فیض آباد دھرنے کو ہم مینیج کر رہے تھے تو عدالت نےکارروائی کر کے دھرنے کو ختم کرنے کا کہا، 10 ہزار کی نفری 200 اشخاص کو ہٹانے میں ناکام کیوں ہوئی؟ یہ معاملہ ٹُرتھ کمیشن کے حوالے کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرتھ کمیشن بنایا جائے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آئیں، حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ شایع کر دیتے تو شاید آج ہم ان مشکلات میں نہ ہوتے
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ معلوم نہیں پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ ملے گا یا نہیں کیونکہ پرویز الہٰی ووٹ کے ذریعے نہیں بلکہ عدالتی حکم سے آئے تھے، اسمبلی وہی شخص توڑ سکتا ہے جس کے پاس اسمبلی میں اکثریت ہو۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹی اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی فائدہ اٹھایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نہ ہٹاتے تو ملک کے ڈیفالٹ کرجانے کا خدشہ تھا، ڈیفالٹ سے زیادہ مہنگائی آئی ایم ایف کے پروگرام میں نہیں ہوگی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا خصوصی انٹرویو آج شام 7 بجے ڈان نیوز پر نشر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں عسکری قیادت میں تبدیلی سے قبل یہ اطلاعات گردش کررہی تھیں کہ حکومت ’پاکستان آرمی ایکٹ (پی اے اے) 1952‘ میں اہم ترمیم کرنے پر غور و خوض کررہی ہے جس سے کسی بھی امیدوار کی ایک سادہ نوٹی فکیشن کے ذریعے تعیناتی اور تقرر کا اختیار وزیر اعظم کو حاصل ہوجائے گا اور اس سلسلے میں پیچیدہ آئینی کارروائی سے گزرنا نہیں پڑے گا۔
متعدد قانونی تبدیلیوں سے متعلق سمری کابینہ کی قانون سازی کے معاملات سے متعلق کمیٹی (سی سی ایل سی) کے سامنے پیش کیے جانے کے لیے تیار ہے جس کی وزارت دفاع نے منظوری دے چکی ہے، بعد ازاں مسودے کو مجوزہ قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
پاکستان آرمی ایکٹ کے سیکشن 176 کی ذیلی شق (2 اے) کی شق اے کے موجودہ متن میں ’ری اپائنٹمنٹ‘ کے بعد لفظ ’ری ٹینشن‘ ڈالا جائے گا، اسی طرح سے لفظ ’ریلیز‘ کے بعد ’ریزائن‘ بھی شامل کیا جائے گا۔
تاہم نومبر میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا تھا کہ پاکستان آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق میڈیا میں جاری قیاس آرائیاں بلاجواز ہیں۔
انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’سپریم کورٹ نے 2019 کے فیصلے میں آرمی ایکٹ کی متعلقہ شقوں کا جائزہ لینےکی ہدایت کی تھی جس کے مطابق سروسز چیفس کی مدت ملازمت پر قانون سازی درکار ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مناسب وقت پر اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
کراچی پہنچنے والے 200 سے زائد مسافروں میں کورونا کی تصدیق
?️ 20 فروری 2022کراچی ( سچ خبریں ) بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 200
فروری
عراقی پارلیمانی اتحاد کا حکومت سے سویڈن کے بارے میں مطالبہ
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ردعمل میں
جولائی
اسرائیل میں نیا سیاسی بحران
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی شاباک (شین بیت) کے سربراہ
مارچ
سعودی عرب کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے بارے میں اہم بیان
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر حالات
فروری
کترینہ کیف جلد ہی اپنے کام پر واپسی کریں گی
?️ 25 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کے بارے میں یہ
جنوری
نیدرلینڈز کی کابینہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف اجتماعی استعفیٰ
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: نیدرلینڈز میں نیو سوشل کانٹریکٹ پارٹی سے وابستہ وزراء نے اجتماعی
اگست
صیہونی فوج نے غزہ میں انسانی امداد لینے والے فلسطینیوں کو گولیوں سے بھون ڈالا؛سی این این کی تصدیق
?️ 6 جون 2025سچ خبریں:امریکی چینل CNN کی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ صیہونی
جون
تل ابیب نے امریکہ کی حمایت سے تمام قوانین کی خلاف ورزی کی ہے: حماس
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا کہ غزہ
جولائی