?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی،ملک میں تمام کام ن لیگ کے دور حکومت میں ہوئے، آج پوری دنیا میں پاکستان کی عزت ایٹمی قوت کی وجہ سے ہے، ایٹمی قوت کو کوئی شکست نہیں دے سکتا یہ بات بھارت بھی جانتا ہے، میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ کا کہناتھا کہ پاکستان ایٹمی قوت بنا تو اس وقت تک لوڈشیڈنگ تھی نہ مہنگائی ،اس کے بعد 12 اکتوبر آیا جو 10 سال تک حکومت رہی، 2013 میں ہمیں دوبارہ منتخب کیا تو اس کے بعد نہ لوڈشیڈنگ رہی نہ دہشتگردی، اس کے بعد پھر 2018 میں دھاندلی کے ذریعے ایک پروجیکٹ لانچ ہوا، 2018 میں لوگ عزت کی روزی کما کر کھا رہے تھے، 4 سال میں دوبارہ ملک ڈیفالٹ ہونے کا شور شروع ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ آج دوبارہ پوری دنیا میں کوئی نہیں کہہ رہا کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ہے، معرکہ حق میں آپ کی حکومت اور عسکری قیادت نے اپنے سے 5 گنا بڑی معاشی اور 10 گنا بڑی فورس کو شکست دی، 78 سالوں میں 28 مئی 1998 اور 10 مئی 2025 کو جب مودی کا غرور مٹی میں ملایا، یہ دونوں مواقع ن لیگ کے دور میں نصیب ہوئے، ان لوگوں نے میرے خلاف وہ مقدمہ بنایا جس کی سزا موت تھی، ہم اس وقت بھی سیاسی معاملات ٹیبل پر بیٹھ کر حل کرنے کو تیار تھے، انہوں نے کہا میں تو نہیں چھوڑوں گا، ہم آج بھی کہتے ہیں سیاسی معاملات مل بیٹھ کر میثاق استحکام پاکستان کرتے ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ ملک میں سیاست اور ترقی نہیں بلکہ نفرت ، فتنہ اور انارکی چاہتے ہیں، ملک میں فتنہ اور فساد کی اجازت نہیں دے سکتے، جن کو 40 سال سے اجازت ملی ہوئی تھی انکو بھی چار روز قبل سبق سکھا دیا ہے، جو گمراہ ہو چکے ہیں انہیں دلیل سے سمجھائیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کو دی ہیگ میں نیتن یاہو کے مقدمے کے جج پر شک
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے صیہونی حکومت کے قانونی اور عدالتی اداروں
نومبر
ایک قدامت پسند میگزین میں اتاترک کے بارے میں ایک مضمون پر ترکی میں تنازعہ
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: ترک جمہوریہ کے بانی مصطفیٰ کمال کی شخصیت کے حقیقی
نومبر
ترکی: اسرائیل ایک نئے دشمن کی تلاش میں ہے
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: ترکیہ کے وزیر خارجہہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ اسرائیل
جولائی
ایلان مسک کی ٹرمپ حکومت سے علیحدگی
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:ٹیسلا کے سی ای او ایلان مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ
مئی
مغربی کنارے میں آباد کاروں کے تشدد میں اضافہ؛ 42 خاندان بے گھر
?️ 24 فروری 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے قبضے کے
فروری
امریکی و صہیونی اہداف پر شدید حملے کیے ہیں:یمنی فوج کا اعلان
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف ڈرون
مئی
اسرائیل جنگ بندی کے بدلے قیدیوں کی رہائی کے لیے بے تاب
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اور امریکی ذرائع کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے
دسمبر
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ بیرسٹر گوہر
?️ 21 اپریل 2026راولپنڈی (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا
اپریل