?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایوان میں مینڈیٹ چور بیٹھے ہیں، ہم انہیں نہیں مانتے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ پارلیمان مجلس شوری بن گئی ہے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جس نے قومی اسمبلی کا رکن بننا ہے اس کو چاہیے کہ الیکشن کمیشن کو پیسے دے، منت سماجت کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون سازی پارلیمان کاحق ہے لیکن یہ منتخب ایوان نہیں ہے۔
اسد قیصر نے بتایا کہ ہم ایوان میں بھرپور مزاحمت کریں گے، ہم ملک کو قائداعظم کا ملک بنائیں گے، ہم ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے، وہ دن قریب ہے جب خلق خدا طاقت میں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم مزاحمت کے لیے خود کو تیار کر رہے ہیں، ایوان میں مینڈیٹ چور بیٹھے ہیں، ہم انہیں نہیں مانتے ہیں۔
قبل ازیں بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج جس طرح آج قومی اسمبلی میں بل پیش ہوئے ہیں، یہ غیر آئینی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی پارلیمان کا حق ہے، آج پہلا دن ہے کہ حکومت نے رولز کی خلاف ورزی کرکے قانون سازی کی ابتدا کی ہے، یہ کرپٹ لوگ ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے۔
بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ہم آج کی کارروائی کے حوالے سے بریفنگ دینا چا رہے ہیں، آج انہوں نے آرڈیننس پاس کیے ہیں، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں چھڑا گھونپ رہی ہے، کیا ترامیم کرنے جا رہے ہیں کسی کو کوئی پتا نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر قانون نے کہا کہ آئی ایم ایف آیا ہوا ہے یہ اس کے لیے ہے مگر کرمنل لا کا آئی ایم ایف سے کیا تعلق ہے؟ ،میں نے قانون کی شک میں نے ایوان میں پڑھ کر سنائی۔
عمر ایواب نے بتایا کہ پاکستان شپنگ کارپورشن میں ترمیم کے باعث یہ اپنی مرضی کے ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دے سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ آج وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں 7 آرڈیننس کی مدت میں 120 دن کی توسیع کے لیے قرارداد پیش کی، جس میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ترمیمی) 2023، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023، پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ (ترمیمی) آرڈیننس 2023، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2023، کرمنل لا (ترمیمی) آرڈیننس 2023، پرائیوٹائزیشن کمیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023 اور اسٹیبلشمنٹ آف ٹیلی کمیونیکشن ایپلٹ ٹریبونل آرڈیننس 2023 شامل ہیں۔
ایوان میں ان 7 آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
جب تک امریکہ اسرائیل کی مدد کرتا رہے گا تباہی جاری رہے گی:امریکی رکن کانگریس
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کی فلسطینی نژاد رکن راشدہ طلیب نے صیہونی حکومت
فروری
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، وزیراطلاعات
?️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے چیف جسٹس
مارچ
بوکو حرام کا سرغنہ ہلاک
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:نائیجیریہ کی دہشتگرد تنظیم بوکوحرام اور داعش کے درمیان ہونے والی
جون
ناجا پولیس کے سربراہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں: ایرانی وفد کے چیئرمین اور اراکین مقامی وقت کے مطابق
دسمبر
پشاور میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی میپنگ شروع، 90 ٹیمیں فعال
?️ 5 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) پشاور میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی
اپریل
مشہور ضرب المثل کوئی بھوک سے نہیں مرتا ؛غزہ میں بے معنی
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی محاصرے اور گہری قحط سالی کے باعث
جولائی
مغربی کنارے میں صیہونی مخالف آپریشن میں 4 فوجی زخمی
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے منگل کی صبح بیت لحم شہر کے
نومبر
اسرائیل قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 13 کے رپورٹر موریہ اسراف نے سیاسی
نومبر