این ڈی ایم اے کا 3 ستمبر تک ممکنہ بارشوں سے سیلاب کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے 3 ستمبر تک ممکنہ بارشوں کے باعث متعدد علاقوں کے لیے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق 3 ستمبر تک ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں مشرقی دریاؤں کے بہاؤ میں شدید اضافہ متوقع ہے، دریائے ستلج میں اس وقت 2 لاکھ 53 ہزار 68 کیوسک کا غیر معمولی بہاؤ موجود ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں مزید بارش اور ڈیموں سے اخراج کے باعث مزید 3 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا متوقع ہے، دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر اس وقت 60 ہزار 94 کیوسک کے ساتھ نارمل بہاؤ موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق تھین ڈیم سے پانی کے اخراج اور ممکنہ بارشوں کے باعث جسڑ کے مقام پر دریائے راوی کا بہاؤ 1 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔ بالائی علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے باعث دریائے راوی سے منسلک نالے بین، بسنتَر اور ڈیک میں طغیانی کا خدشہ ہے، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر 94 ہزار 728 کیوسک کے ساتھ نچلی سطح کا بہاؤ موجود ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق جموں و مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور بالائی ڈیمز بشمول سلال، بگلیہار، ڈل ہستی سے اخراج کے باعث بہاؤ میں شدید اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق بالائی علاقوں میں بارشوں اور ڈیموں سے اخراج شدہ پانی کی آمد کے باعث مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔

جموں توی اور منورتوی سمیت دریائے چناب کے معاون نالوں بشمول، پلکومیں شدید طغیانی متوقع ہے، نشیبی و دریا کناروں کے علاقے زیر آب آنے، پشتوں میں شگاف اور فصلوں و بستیوں کے زیرِآب آنے کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے ہدایت جاری کی ہے کہ مقامی آبادی، کسان اور متعلقہ ادارے ہائی الرٹ رہیں، بروقت حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔

مشہور خبریں۔

بھارتی حکومت ، عدلیہ کے غیر قانونی فیصلوں سے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حریت کانفرنس

?️ 16 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

سیاسی جماعتوں کو مذہبی کارڈ اور غداری کے کارڈ سے اجتناب کرنا چاہیے۔خورشید شاہ

?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ کی مدت میں ایک سال

’شیر‘ کی آخری قسط کا سنیما میں شاندار پریمیئر

?️ 3 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول ڈراما سیریل ’شیر‘ کی آخری قسط گزشتہ روز

تحریک انصاف کا سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

?️ 25 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم نے سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان، ڈالر مزید سستا

?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں

کیا ٹرمپ ہندوستان کو چین کی طرف دھکیل رہے ہیں؟

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات اس وقت کشیدہ ہو

روس کی جانب سے امریکی الزامات کی تردید

?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں امریکہ میں روسی سفارت خانے نے امریکی فریق کے اسٹیٹ ڈوما

زیادہ جانور پالنے کی بجائے بچہ گود لے لیں، وہ کم از کم سلام تو کریگا: بشریٰ انصاری

?️ 3 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے