ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما نسرین جلیل کو نیا گورنر سندھ تعینات کرنے کی سمری صدر پاکستان کو ارسال

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز  شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما نسرین جلیل کو نیا گورنر سندھ تعینات کرنے کے لیے سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی۔

متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیر اعظم کو گورنر سندھ کے لیے 5 نام تجویز کیے تھے جن میں نسرین جلیل، عامر خان، عامر چشتی، وسیم اختر اورکشور زہرہ شامل تھیں۔

خیال رہے کہ اگر صدر مملکت کی جانب سے سمری منظور کرلی گئی نسرین جلیل سندھ میں تقریباً نصف صدی بعد بننے والی خاتون گورنر ہوں گی۔

ان سے قبل  پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان مرحوم کی اہلیہ رعنا لیاقت علی خان  1973 سے 1975 تک سندھ کی گورنر رہیں۔

نسرین جلیل کا سیاسی پس منظر

نسرین جلیل کی سیاسی شناخت ابتدا سے آج تک ایم کیوایم ہی رہی ہے، نسرین جلیل لاہور میں پیدا ہوئیں تاہم اُن کی زندگی کا کم و بیش تمام حصّہ کراچی ہی میں گزرا ، ابتدائی زندگی بہن بھائیوں کے ساتھ لندن میں گزاری، تعلیم کی غرض سے پیرس بھی گئیں، اسی لیے انگریزی، اردو زبانوں کے علاوہ فرانسیسی زبان پر بھی مکمل عبور حاصل ہے۔

نسرین جلیل دو مرتبہ سینیٹ کی رُکن منتخب ہوئیں، 2002ء میں نسرین جلیل نے این اے 250سے عام انتخابات میں حصّہ لیا لیکن کامیابی حاصل نہ کر سکیں تاہم 2012ء میں سینیٹ کے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کی۔

نسرین جلیل پہلی مرتبہ 1994ء اور دوسری مرتبہ 2012ء میں سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کی چیئر پرسن بنیں اور اسی حیثیت میں بالخصوص خواتین کے حقوق کے لیے پارلیمانی پلیٹ فارم سے بہت کام کیا۔

وہ ایم کیو ایم کی ڈپٹی کنوینر اور اکنامک اینڈ فنانس ریونیو اور پرائیوٹائزیشن سمیت سینیٹ کی کئی کمیٹیوں کی چیئر پرسن بھی رہیں۔

جب ایم کیو ایم کے خلاف کراچی میں آپریشن شروع ہوا تو نسرین جلیل کو بھی گرفتار کر لیا گیا، 3 سال کی سزا سنائی گئی اور جیل بھیج دیا گیا، بعد ازاں 6 ماہ کی اسیری کے بعد انہیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

جنرل (ر) باجوہ نے تحریک عدم اعتماد میں پی ڈی ایم کی مدد کی، مصطفیٰ کھوکھر کا دعویٰ

?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کےسابق رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے دعویٰ

بلوچستان میں سیاسی بحران اسی طرح باقی ہے

?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے حریفوں کے

وزیردفاع پرویز خٹک کا بڑا بیان، کہا میں جب چاہوں عمران خان کی حکومت کو ختم کرسکتا ہوں

?️ 1 فروری 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں) وزیردفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چاہیں

صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے سلسلہ میں بن زائد کا موقف

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ابراہیم معاہدے پر

مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 اور 35A کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

?️ 4 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے دفعہ

صیہونیوں کا انھیں گلے لگانے والوں کو ایک اور تحفہ

?️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:غاصب صیہونی حکومت کی فوج کی حمایت میں صیہونی آباد کاروں

کُرم میں قیام امن کیلئے آپریشن تیسرے روز بھی جاری، 8 بنکرز مسمار

?️ 21 جنوری 2025ضلع کُرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے شورش زدہ قبائلی ضلع کُرم

امریکی سینیٹر کی نظر میں نیتن یاہو کیا ہیں؟

?️ 4 جون 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر نے زور دیا کہ صیہونی ریاست کے وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے