ایم کیو ایم نے کوٹہ سسٹم میں توسیع پر حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی

?️

کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم) نے متازع کوٹہ سسٹم کو مزید 20 سال کی توسیع دینے پر حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف حکومت کی کلیدی اتحادی جماعت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے تاحال اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔

پارٹی کی جانب سے شجر کاری مہم کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے 2022 میں ان کی جماعت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی حکومت سے علیحدگی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے سوال اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات کے بعد بھی پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مرکز میں اتحاد کا فیصلہ کیا تاہم حکمران جماعت کی جانب سے پارٹی سے کیے گئے وعدوں کو اب تک پورا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوٹہ سسٹم کو مزید 20 سال کے لیے بڑھایا گیا تو ہمارے لیے اسمبلیوں میں رہنا ناممکن ہوجائے گا، اگر ہم اپنے لوگوں کو کچھ دے ہی نہ سکیں اور ان کی خدمت نہ کر سکیں تو اسمبلی میں رہنے کا کیا فائدہ؟ ہم نے 4 ماہ تک بغیر کسی شرط کے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ساتھ دیا، اب لوگ ہم سے سوال کررہے ہیں اور ہمارے پاس انہیں بتانے کے لیے کوئی ٹھوس بات نہیں ہے۔’

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات کو مسلسل نظر انداز کرنے اور ان کی تمام شکایات کو سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کی طرف منتقل کرنے کا الزام عائد کیا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے معاہدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کیا تھا، پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام تر احترام کے ساتھ مسلم لیگ (ن) سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ اپنے رویے پر نظرثانی کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی اپنے لوگوں کو جواب دینے کے قابل نہیں اور اب کوٹہ سسٹم کو 20 سال تک توسیع دینے کی مجوزہ تجویز نے ہمیں بطور جماعت ایک بہت مشکل صورتحال میں ڈال دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جمیعت علمائے اسلام (ف) کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انصاف اور قانون میں کوٹہ سسٹم کو 20 سال تک توسیع دینے کا مجوزہ بل پیش کیا تھا۔

تاہم ایم کیو ایم کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان کے کمیٹی میں موجود 2 اراکین رکن قومی اسمبلی حسان صابر اور حفیظ الدین نے کوٹہ سسٹم کی توسیع کی مخالفت کی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیاکہ ایک طویل بحث کے بعد قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے بل کو مؤخر کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نے غزہ کی صورتحال کو انسانیت کے ضمیر پر دھبہ قرار دے دیا

?️ 17 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں جاری صورتحال کو انسانیت

جوہری مذاکرات اسرائیلی حملے کے لیے امریکی چال تھی: امریکی خفیہ افسر

?️ 16 جون 2025سچ خبریں: سابق امریکی نیوی انٹلیجنس افسر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا

مقبوضہ فلسطین کے شہر مودیعین کے ایک شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی

?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شہر مودیعین میں تفریحی اور

اقوام متحدہ کے نمائندے کی مغربی انسانی حقوق کے جھوٹ پر کڑی تنقید 

?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا

عمران خان کی قیادت میں ہی ملک چیلنجز کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

?️ 17 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے

پاک فوج نے جنگی ردعمل کو مضبوط بنانے کیلئے ’زیڈ ٹین ایم ای‘ اٹیک ہیلی کاپٹرز شامل کرلیے

?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج نے اپنے مربوط جنگی ردعمل کو

سندھ کا ارسا کو دوسرا مراسلہ، ٹی پی لنک کینال فوری بند کرنے کی درخواست

?️ 18 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ نے پنجاب پر تونسہ پنجند لنک کینال سے

ایران نے اسرائیل کے فضائی دفاع کو تباہ کیا

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے