?️
کراچی: (سچ خبریں)کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں خطرناک حد تک اضافے اور پولیس کی ناقص حکمت عملی پر ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کی عوام کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ پولیس کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ہوا ہے اور تاجروں، صنعت کاروں اور عوام سے اپیل کی کہ اسٹریٹ کرائمز سے بچنے کے لیے آپ کو اپنی حفاظت خود کرنی ہوگی، ایم کیو ایم کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کھلے عام گھوم رہے ہیں، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، شہر میں امن و امان کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اب تک 300 سے زائد شہریوں کو مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کردیا ہے، بدقسمتی سے صوبائی اور وفاقی حکمران کا شہر کے امن و امان کی بحالی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے لہٰذا سپریم کورٹ کو فوری ازخود نوٹس لینا چاہیے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے گھر پانی نہیں آرہا لیکن پھر بھی پانی کا بل ادا کررہے ہیں، کراچی میں بجلی کی قیمت دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے، اس کے باوجود دن اور رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں موجود تمام ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر پیشہ ورانہ افراد سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ’میں آج تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ایک نئی جدوجہد شروع کریں۔‘
ایم کیو ایم پاکستان نے نارتھ ناظم آباد میں نجی ہسپتال کو پانی کی لائن دینے پر مقامی انتظامیہ اور کراچی اٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے خلاف احتجاج کرنے والے معصوم شہریوں پر پولیس کے تشدد کی شدید مذمت کی۔
سینئر رہنما عامر خان نے اس موقع ہر بات کرتے ہوئے کہا کہ کنکشن کے خلاف احتجاج کرنے والے تاجر اور ان کے نوعمر بیٹے کو پولیس نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک میں ملوث اہلکاروں کو فوری معطل کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) اور مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز اور قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پاک سرزمین پارٹی کی آسیہ اسحاق کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس تمام صورتحال کا خلاف پر فوری ایکشن لیا جائے۔
مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق
?️ 11 جون 2023خیبرپختونخوا : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے حادثات میں
جون
سوئی ناردرن کی گیس نرخوں میں 147 فیصد اضافے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
?️ 25 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سوئی ناردرن گیس
مارچ
غزہ کی صورتحال کے بارے میں UNRWA کی رپورٹ
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: UNRWA ایجنسی کے ایک ڈائریکٹر نے غزہ کی صورتحال کو
دسمبر
علی امین گنڈا پور کا خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے عدالت جانے کا اعلان
?️ 18 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد وزیر اعلیٰ
فروری
الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے
فروری
عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی جیل میں سماعت روکنے کا حکم
?️ 14 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کے ٹرائل
نومبر
امریکہ عراق کی نئی حکومت کی تشکیل میں مداخلت نہیں کرے گا : امریکی سفیر
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں: بغداد میں امریکی سفیر نے بدھ کو دعویٰ کیا
اگست
ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے نام لکھوانے کی تقریب میں بن سلمان کی شرکت
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پیرس کے
جون