ایم کیوایم مہنگائی کیخلاف منی بجٹ کیلئے اپنی ترامیم جمع کروائے گی

?️

کراچی(سچ خبریں) حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیوایم کے مرکزی رہنماء خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم مہنگائی کیخلاف منی بجٹ کیلئے اپنی ترامیم جمع کروائے گی، پاکستان کی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، سیاست سے زیادہ وطن عزیز ہے، ایم کیوایم نے حکومت کو نہیں جمہوریت کو سہارا دیا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم کے وفد میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں احسن اقبال اور خالد مقبول صدیقی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
ایم کیوایم رہنماء خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم منی بجٹ میں پاکستان کی خودمختاری اور براہ راست مہنگائی سے متعلق ترامیم جمع کروائے گی، پاکستان آج جہاں پر کھڑا ہے ، مختلف حکومتوں نے معاشی بوجھ کو آئندہ حکومتوں پر ڈالا ، کوویڈ کے بعد ضروری ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ملکر پاکستان کو بحرانوں سے نکالے، ہم سیاست اور حکومت کا حصہ ہونے سے ہٹ کر پاکستان کے عوام کے حق میں درست فیصلہ کریں گے۔

عوام کو یقین دلاتے ہیں ایم کیوایم کو سیاست سے زیادہ عزیز پاکستان ہے۔ہمیں ڈر ہے کہ ایم کیوایم نے حکومت کو نہیں جمہوریت کو بھی سہارا دیا ہوا ہے۔ سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ منی بجٹ میں تمام آئٹمز پر ڈیوٹی لگا دی گئی ہے، آئی ٹی سیکٹر ، زرعی بیج پر ڈیوٹی لگا دی گئی ہے، کیا ہم چھ ماہ میں ہم ان کا کوئی متبادل تیار کر لیں گے؟اسی طرح لال مرچ ودیگر چیزیں جن کا عام آدمی سے تعلق ہے، اپوزیشن چاہتی تھی کہ منی بجٹ کو ایوان میں پیش کرنے سے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کو اعتماد لینا چاہیے تھا، تاکہ ہم ان چیزوں کو اس بجٹ میں شامل نہ ہونے دیتے جس کے عوام پر منفی اثرات مرتب ہوتے، ایم کیوایم بھی غریب اور مڈل کلاس کی نمائندگی کرتی ہے، ہمیں مل کر ان چیزوں کو منی بجٹ سے نکلوانا چاہیے جن کا عوام پر اثر پڑے۔

اسٹیٹ بینک کی خودمختاری بھی بجٹ میں شامل ہے،اسٹیٹ بینک ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے میں کردار ادا کرتا ہے، ملکی معاشی استحکام کیلئے فسکل اور مانیٹری پالیسی موازنہ ہونا ضروری ہے ، فسکل اور مانیٹری بورڈ کو اسٹیٹ بینک کے قانون میں ختم کرنا معاشی انتشار پیدا ہوگا، اس میں جو شرائط شامل کی گئی ہیں، کہ اسٹیٹ بینک کا گورنر ، وزیراعظم سے بھی زیادہ طاقتو ر ہے، وہ پارلیمنٹ کو جوابدہ نہیں ہوگا، وہ صرف بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی بات سنے گا۔
اس قانون کے تحت پاکستان کو بینکوں کو ماتحت بنا دیا گیا ہے، اپوزیشن کے خدشات ہیں کہ اسٹیٹ بینک کا بل ہمارے نزدیک ملکی معاشی خودمختاری کو سرنڈر کرنے کا بل ہے۔ ہمیں فخر ہے ہم پاکستان کی مدر پارٹی ہیں، ہم ایم کیوایم کے پاس آئے ہیں ان کے بزرگوں نے بھی قائداعظم کے جھنڈے تلے قربانیاں دی ہیں، ایم کیوایم سے درخواست ہے کہ حکومت پر زور دے کہ پاکستان کی خودمختاری اور مہنگائی کیخلاف شقوں کو نکالا جائے۔

مشہور خبریں۔

ٹیکسز کی وصولی بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کرچکے، وزیر خزانہ

?️ 26 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے

کھلے دل سے شیعہ سنی علماء کے درمیان گفتگو کی اپیل کرتا ہوں:شیخ الازہر

?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:مصر کے الازہر شیخ نے شیعہ علماء سے کہا کہ وہ

فوج جھوٹ بول رہی ہے، اسرائیل کو غزہ میں شکست ہوئی ہے: صیہونی جنرل

?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: بغیر غزہ جنگ کے جاری رہنے اور صہیونی قیدیوں کی

کرم میں سڑکوں کی بندش کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ

?️ 8 نومبر 2024پاراچنار: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے کرم میں ضلع کو جانے والی

شرمین عبید چنائے کا اعزاز، عالمی شخصیات کے ساتھ ویڈیو سیریز ریلیز

?️ 2 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے

افریقی ترقیاتی فنڈ میں امریکی امداد میں کٹوتی؛ چیلنجز اور امیدیں

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے افریقی ترقیاتی فنڈ کے لیے اپنی مالی

جرمنی میں مسلمانوں کی قبریں بھی اسلام مخالف حملوں سے محفوظ نہیں

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:جرمن پولیس کے مطابق اس ملک کے شمال مغربی شہر اسلون

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا

?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  نے ایک غیر متوقع اقدام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے