ایمرجنسی کے نفاذ یا دوسرے غیر معمولی اقدامات سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہیں:اٹارنی جنرل آف پاکستان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ یا دوسرے غیر معمولی اقدامات سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہیں اور کہا کہ کسی بھی سطح پر اس قسم کے معاملات زیر غور نہیں آئے۔

ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس رائے کا اظہار کیا کہ 7 روز کے اندر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانا لازمی آئینی تقاضہ ہے اس سے ہرگز انحراف نہیں کیا جا سکتا۔

غیر ملکی خط کے حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات میں کوئی بات نہیں ہوئی کیونکہ یہ فارن آفس کا معاملہ ہے اور میں نے وزیراعظم سے تحریک عدم اعتماد اور آرٹیکل 63 اے کے آئینی اور قانونی پہلوؤں پر بات چیت کی۔خالد جاوید خان نے کہا کہ سیاسی معاملات میں آئینی امور کو غلط انداز سے پیش نہیں کیا جانا چاہئیے جہاں تک آرٹیکل 6 کے نفاذ کا تعلق یہ انتہائی اقدام ہے اور اس معاملے میں کسی سطح پر غور نہیں ہوا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ جہاں تک تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ہے تو ووٹ دینا نہ دینا سیاسی معاملات ہیں جس پر فیصلے بدلتے رہتے ہیں۔

قبل ازیں خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ڈیڈی کی طرح برتاؤ کر رہا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان پر جرمانے کے خلاف سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل دیتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے غیر جانبدار نہیں رہ سکتا۔ انہوںنے کہاکہ یہ ہو سکتا ہے کہ الیکشن کمیشن یقینی بنائے کہ آپ کسی سرکاری اسکیم کا اعلان نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ کوئی بھی وزیر سرکاری گاڑی استعمال نا کرے۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزیراعظم نے تحریری ہدایات دی تھیں کہ وہ اپنی جیب سے اخراجات کریں گے، ایسا سنا نہ کبھی ایسا ہوا کہ الیکشن کمیشن کہے کہ وزیراعظم کو سوات جانے سے روک دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

فیصل واڈا کیس میں تسلیم کیا گیا کہ غلطی ہوئی، نااہلی بنتی ہے مگر تاحیات نہیں

?️ 6 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل

’ورنہ‘ فلم کے لیے ماہرہ خان سے قبل کرینہ کپور پہلی پسند تھیں، ہارون شاہد

?️ 18 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار و گلوکار ہارون شاہد نے انکشاف کیا ہے

صہیونی نسل پرستی پر ایمنسٹی انٹرنیشنل بھی خاموشی توڑنے پر مجبور

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ

اپنا منہ بند کرو!:شمالی کوریا کے رہنما کی بہن کا جنوبی کوریا کے صدر سے خطاب

?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:جنوبی کوریا کے صدر کے یہ کہنے کے بعد کہ ان

اقوام متحدہ میں یوکرین جنگ بندی سے متعلق امریکی قرارداد منظور

?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکہ کی جانب سے

سنوار نے ہم سب کو دھوکہ دیا: عبرانی میڈیا

?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں، اسرائیلی

فلسطین کے ساتھ غداری، اسرائیل کی سرزمین پر پہلے عرب ملک نے اپنا سفارت خانہ کھول دیا

?️ 15 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیل اور عرب ممالک کے مابین روابط کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے