?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت توانائی نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے پاکستان کو پہلی مائع پیٹرولیم گیس(ایل پی جی) کی ترسیل کے حوالے سے ٹوئٹ کے بعد پاکستان حقائق کی جانچ کر رہا ہے۔
توانائی کی درآمدات پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا زیادہ تر حصہ بنتی ہیں اور روس سے رعایتی ایندھن اس سلسلے میں پاکستان کے لیے معاون ثابت ہو گا کیونکہ اسلام آباد کو بین الاقوامی ادائیگیوں میں توازن کے مسئلے کا سامنا ہے اور بیرونی قرضوں کی وجہ سے ڈیفالٹ کا خطرہ ہے۔
اس سال کے اوائل میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان کو روسی خام تیل کی پہلی کھیپ موصول ہوئی تھی۔
جنوری 2023 میں روس کا ایک وفد اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے بات چیت کے لیے اسلام آباد پہنچا تھا، تین روز تک جاری رہنے والے گفت شنید کے دوران دونوں ملکوں نے اس سال مارچ کے آخر تک ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تمام تکنیکی مسائل جیسے انشورنس، نقل و حمل اور ادائیگی کے طریقہ کار کو حل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
دونوں فریقوں کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ منظور شدہ تکنیکی وضاحتوں پر اتفاق رائے کے بعد تیل اور گیس کے تجارتی لین دین کو اس طرح شکل دی جائے گی کہ اس سے دونوں ممالک کا اقتصادی فائدہ ہو۔
رائٹرز کو دیے گئے بیان میں وزارت توانائی نے کہا کہ نجی اداروں کی جانب سے زمینی راستے سے ایران سے درآمد کی جانے والی ایل پی جی روسی نژاد ہو سکتی ہے، حکومت خود ایندھن درآمد نہیں کرتی ہے۔
روسی سفارت خانے نے تبصرے کے لیے ای میل کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
مارکیٹ، صنعت اور سرکاری ذرائع نے کھیپ کے حجم پر سوال اٹھایا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی اتنی مقدار سڑک کے ذریعے پہنچنے کے لحاظ سے بہت زیادہ ہے اور اسے لے جانے کے لیے تقریباً 4ہزار کنٹینرز کی ضرورت ہو گی۔
ماسکو میں ایک صنعتی ذرائع نے بتایا کہ بنیادی طور پر گیز پروم کی زیر ملکیت 5ہزار ٹن ایل پی جی فروری اور اپریل کے درمیان روسی پلانٹس سے سرخس کو فراہم کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ان 5ہزار ٹن کا کون سا حصہ سرخس سے پاکستان پہنچایا گیا ہے۔
اس معاہدے کے وقت ماسکو نے کہا تھا کہ پاکستان کو ایل پی جی کی خریداری روسی نجی شعبے کے ذریعے کرنی ہو گی۔ پاکستان نے کہا ہے کہ اس نے روسی خام تیل کی قیمت کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی تھی لیکن اس معاہدے کی قیمت کبھی ظاہر نہیں کی گئی۔


مشہور خبریں۔
پیپلز پارٹی کا 58 واں یومِ تاسیس، ملک بھر میں ضلعی سطح پر جلسوں کا اعلان
?️ 27 نومبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی 30 نومبر کو اپنا 58 واں
نومبر
سیالکوٹ واقعہ میں ملوث مزید 7 ملزمان گرفتارکر لئے گئے
?️ 6 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) سیالکوٹ واقعہ میں ملوث مزید 7 ملزمان گرفتارکر لئے
دسمبر
کابینہ میں 3 نئے وزیروں کو شامل کیا گیا
?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کابینہ میں 3 نئے وزیروں کو شامل
اپریل
فیلڈ مارشل کی سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی
?️ 30 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرتارپور
اگست
دنیا کے متعدد ملکوں میں 23 ہزار 456 پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں، وزارت خارجہ
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا
مئی
لاہور کے بعد ملتان میں بھی فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی، انڈیکس 1487 ریکارڈ
?️ 10 نومبر 2024ملتان: (سچ خبریں) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے بعد ملتان میں بھی
نومبر
بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روک لگائی جائے؛آئر لینڈ کے نمائندوں کا مطالبہ
?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:آئر لینڈ کے نمائندوں نے ایک مجازی اجلاس کے دوران بحرین
جنوری
صیہونی وزارت جنگ کا بجٹ؟
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزارت جنگ نے 150 ارب شیکل سے زائد کا مطالبہ
دسمبر