?️
اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی خریداری کے لیے چند اصلاحی اقدامات اٹھاٹے ہوئے دو اداروں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بولی کے نتائج بروقت عوام کے سامنے لائیں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ایل این جی کی خریداری میں ملوث دونوں سرکاری اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ خریداری کے فیصلوں کے نتائج 24 گھنٹوں میں اپنی، اپنی ویب سائٹس پر شائع کریں۔
دو علیحدہ خطوط میں وفاقی وزیر نے دونوں اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈیز) کے چیئرمین سے کہا کہ شفافیت کو بڑھانے اور خریداری کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے آر ایل این جی(ریگیسفائیڈ ایل این جی) کے اسپاٹ کارگوز کی خریداری کے معاملے میں وہ خود مشاورت اور فیصلہ کریں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہدایات دینے کا مقصد یہ ہے کہ مذکورہ اداروں کے بی او ڈیز اس طرح کے اہم معاملات میں پیشہ ورانہ نگرانی کو یقینی بنائیں، ساتھ ہی بروقت خریداری سے متعلق معلومات کا اجرا یقینی بنایا جائے جو مارکیٹ کی بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے کے ساتھ عوامی سطح پر معلومات سامنے لانے کے لیے ضروری ہے۔
حماد اظہر نے ٹوئٹر کے ذریعے جاری کردہ پیغام میں مزید کہا کہ انہوں نے پی ایس او اور پی پی ایل کے بی او ڈیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ بولیاں قبول اور مسترد کرنے سے متعلق خود بروقت مشاورت اور فیصلہ کریں اور ان کی جانب سے جو بھی فیصلہ کیا جائے وہ ویب سائٹس پر شائع کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آر ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کا عمل پہلے ہی مسابقتی بولی اور ٹینڈرز کے ذریعے ہوتا ہے اور اب شفافیت سے متعلق اقدامات کا مقصد قیاس آرائیوں اور غلط خبروں کو ختم کرنا ہے۔
یہ فیصلہ آر ایل این جی خریداری کے عمل سے متعلق بولی کے نتائج اور دونوں کمپنیوں کی جانب سے مہنگی ترین خریداری پر عوامی تنقید پر وزرا کی بات چیت کے بعد کیا گیا، اس دوران بولی کے نتائج منظر عام پر نہ لانے کا معاملہ بھی زیر بحث رہا جس میں اسپاٹ اور ایل این جی درآمد کرنے کے طویل مدتی معاہدوں کا موازنہ بھی شامل ہے۔
اس کے نتیجے میں دیگر چیزوں کے ساتھ خریداری کے مکمل نتائج ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے آر ایل این جی کی قیمت فروخت کا گزٹ نوٹی فکیشن واپس لے لیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
فٹ بال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کا دستہ قطر روانہ
?️ 10 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022
اکتوبر
2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان
?️ 8 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران
مئی
ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر سخت پابندیاں لگائی جائیں گی
?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین
ستمبر
کینسر، امیونوتھراپی کے ضمن میں نینوذرات کی حامل ایک نئی دوا
?️ 10 فروری 2021ہیوسٹن {سچ خبریں} کینسر کے علاج کے تحت دنیا بھر میں امیونوتھراپی کا
فروری
غزہ کی سرحد کے ارد گرد صیہونی آئرن ڈوم سسٹم الرٹ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحدوں
اپریل
پنجاب حکومت نے کفایت شعاری مہم میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
?️ 2 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب حکومت
جنوری
چین کبھی کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتا، صدر زرداری
?️ 15 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری
فروری
کورونا وائرس کی چوتھی لہرکا بھی کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں:فواد چوہدری
?️ 8 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا این سی او
اگست