اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد ادارے کے 36 افسران کو تبدیل کر دیا گیا۔ایف بی آر کے گریڈ 20 سے 22 تک کے 36 افسران کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاجس کے مطابق کسٹم گروپ کے گریڈ 22، 21 اور 20 کے 14 افسران کو تبدیل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے 22 افسران کو تبدیل کر دیا گیا، گریڈ 22 کے ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس فیض احمد کو ڈی جی کسٹمز اکیڈمی کراچی تعینات کر دیا گیا، کسٹم گروپ گریڈ 21 کے محمد صادق کو ڈی جی کسٹمز کراچی تعینات کر دیا گیا۔کسٹم گروپ گریڈ 21 کے عبدالقادر میمن کو ڈی جی انویسٹمنٹ اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 21 کی چیف کلکٹر کسٹم سیما بخاری کا تبادلہ کر دیا گیا۔
گریڈ 21 کے علی رضا کو ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس تعینات کیا گیا۔گریڈ 21 کے جنید جلیل کو چیف کلکٹر کسٹمز کراچی اور گریڈ 21 کے عرفان الرحمان چیف کلکٹر کسٹمز ایکسپورٹ کراچی ہوں گے۔ کسٹم گروپ گریڈ 21 کی صائمہ شہزاد، اشعد جاوید اور یعقوب مکو کا تبادلہ کر دیا گیا جبکہ کسٹمز گروپ گریڈ 20 کے فیاض انور اور محسن رفیق کا بھی تبادلہ ہو گیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹم گروپ گریڈ 20 کی ارم مقبول اور قراة العین ڈوگر کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔
ان لینڈ ریونیو گریڈ 22 کے ندیم رضوی کو ڈی جی سروسز اکیڈمی لاہور اور گریڈ 21 کی آمنہ حسن کو ڈائریکٹر انسداد بے نامی تعینات کیا گیا ہے۔گریڈ 21 کے احمد شجاع خان کو ممبر آڈٹ کے عہدے سے ہٹا کر گریڈ 21 کی سعدیہ صدف کو ممبر آڈٹ بنا دیا گیا۔ گریڈ 21 کے عابد رضا، ڈاکٹر سرمد، فاروق اعظم، امتیاز سولنگی، عابد محمود اور طارق ارباب کا تبادلہ کر دیا گیا۔