ایف بی آر اکتوبر میں وصولی کا ہدف پورا کرنے میں ناکام

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) درآمدات میں تیز رفتار کمی کے باعث فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اکتوبر کے لیے اپنے وصولی کے ہدف میں 17 فیصد یا 88 ارب روپے کی کمی کردی۔

اکتوبر میں ٹیکس وصولی 600 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 512 ارب روپے رہی، ٹیکس وصولی میں کمی کے باعث وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اپنی پریس کانفرنس میں محصولات کے اعداد و شمار کا ذکر نہیں کیا جب کہ ایف بی آر نے بھی اس سلسلے میں کوئی سرکاری پریس ریلیز جاری نہیں کی۔

تاہم اکتوبر میں ٹیکس محصولات میں گزشتہ سال کے 445 ارب روپے کے مقابلے میں 15 فیصد اضافہ دیکھا گیا، یہ وصولی اس ہدف سے بہت کم ہے جس کا حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ سے وعدہ کیا تھا۔

اسحٰق ڈار کی جانب سے اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں صرف ایک اعلان 2022 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع سے متعلق تھا جس میں کہا گیا کہ تاریخ میں 31 اکتوبر سے 30 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے ٹیکس قوانین پر عمل در آمد بہتر بنانے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع دینے کے سلسلے کو ختم کر دیا تھا اور 30 ستمبر سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ کو 90 دن تک محدود کر دیا تھا، آخری تاریخ میں صرف گزشتہ سال 15 اکتوبر 2021 تک توسیع کی گئی تھی۔

رواں سال ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ پہلے 31 اکتوبر اور پھر ایک ماہ کے لیے بڑھا دی گئی، 31 اکتوبر تک ایف بی آر کو 25 لاکھ ٹیکس ریٹرن موصول ہوئے جو کہ گزشتہ سال 27 کے مقابلے میں 7.4 فیصد کم ہیں۔

جولائی تا اکتوبر میں محصولات کی وصولی 21 کھرب 21 کھرب 48 ارب کے 21کے مقابلے میں 21 کھرب 44 ارب روپے رہی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔

یہ اعداد و شمار بک ایڈجسٹمنٹ کے بعد مزید بہتر ہوں گے، انکم ٹیکس آمدنی میں نمایاں اضافے کی بڑی وجہ حکومت کی جانب سے فنانس ایکٹ 2022 میں متعارف کرائے گئیں مختلف پالیسیاں اور ٹیکس کلیکشن سے متعلق اقدامات ہیں۔

ٹیکس وصولی کے ٹارگٹ میں کمی کی وجہ درآمدی ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی وصولی میں بڑی کمی ہے جس کی بنیادی وجہ غیر ضروری اشیا کی درآمد میں کمی ہے، ایک اندازے کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں کسٹمز کی وصولی میں 18 سے 19 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے۔

حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی امپورٹ کمپریشن پالیسی کی وجہ سے ٹیکس کلیکشن میں کمی ہوئی ہے جب کہ ایف بی آر کے مجموعی ریونیو کلیکشن میں درآمدی ٹیکس محصولات کا حصہ تقریباً 50 فیصد ہے۔

مشہور خبریں۔

سام سنگ نے گلیکسی ایس 22 فون متعارف کروا دیا

?️ 10 فروری 2022بیجنگ (سچ خبریں) اسمارٹ فون کی معروف کمپنی سام سنگ نے نئے

عمان نے صیہونی حکومت کے لیے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے سے انکار کیا

?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:    عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عمان نے

غزہ جنگ میں صہیونی فوج کے چونکا دینے والے رویے

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی چھاتہ بردار بٹالین کے کمانڈر کے پہلے دنوں

33000 فلسطینیوں کے قاتل کے خلاف بولنا یہود دشمنی ہے؟: امریکی سینیٹر

?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: ریاست ورمونٹ سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر نے آج

زلفی بخاری کی درخواست پر کمشنر راولپنڈی کوعدالت میں طلب کر لیا

?️ 10 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی

اردوغان اور مخالفین کے درمیان آئینی ترمیم کی بحث گرم

?️ 30 مئی 2025 سچ خبریں:  اگر آج کل آنکارا کے اخبارات کے صفحات پلٹیں، تو

نئے مالی سال کیلیے 8 ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

?️ 11 جون 2021اسلام آباد: حکومت نئے مالی سال کے لیے 8 ہزار ارب روپے

واٹس ایپ میسیجز میں گوگل سرچ کی آزمائش

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپس نے میسیجز کو ہائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے