?️
ملتان: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے نام پر 12ارب کے فراڈ کرنے والے جعل ساز گروہ کو گرفتار کرلیا ہے، زاہدصدیق نامی ملزم کوبیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں لاہورایئرپورٹ سے گرفتارکرلیا گیا،گرفتارملزم کی نشاندہی پر مزید 2 ملزمان کو ملتان سے گرفتارکرلیا گیا ہے،بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے 200 سے زائد افراد سے منافع کے جھوٹے وعدے کئے تھے اور انہیں فاریکس ٹریڈنگ کے نام پر جھوٹے وعدوں کرکے مالی نقصان پہنچایا تھا۔
ایف آئی اے سائر کرائم ملتان کے مطابق ملزمان کی بینک سٹیٹمنٹس، کمپنی ریکارڈزکے علاوہ دیگر شواہد سے جعلسازی کی تصدیق ہوئی ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پرمزید2ملزمان امتصال اکرم اور محمد اقبال کوماڈل ٹاون ملتان سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس غیر قانونی کارروبارمیں ملوث کمپنی کے مزید 12 ڈائریکٹرز کی ملک سے فرار ہونے کی کوشش کو روکنے کیلئے ان کے نام بھی سٹاپ لسٹ میں ڈال دئیے گئے ہیں۔
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارکارروائیاں جاری ہیںاور ان کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پرچھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزم زاہد صدیق منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )کے مطابق ملزمان نے اپنے کاروبار کو فاریکس ٹریڈنگ کے نام پر چلایااور معصوم شہریوں کوپیسوں کا لالچ دیکر اپنے جال میں پھنسایا۔
ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل ڈیوائسزاوردیگر ڈیجیٹل شواہد فرانزک تجزیے کیلئے بھجوادئیے گئے ہیں۔ایف آئی اے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے اپنے کاروبار کو فاریکس ٹریڈنگ کے نام پر چلایا اورملزمان کی جانب سے سادہ لوح شہریوں سے منافع کے نام پرجھوٹے وعدے کئے گئے جس سے سرمایہ کاروں کو بڑا مالی نقصان ہواہے۔
مشہور خبریں۔
نواز شریف، آصف زرداری، یوسف گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس، نیب سے 4 جنوری تک رپورٹ طلب
?️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر مملکت
دسمبر
ہواوے کا جدید موبائل فون سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
?️ 4 دسمبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوےنے اپنی ساکھ اور کاروباری زندگی کو
دسمبر
مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس بلانے کی بھارتی تجویز پر پاکستان کا اظہارِ مذمت
?️ 11 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر
اپریل
شمالی کوریا نے سپرسونک میزائل کے تجربے کا اعلان کا
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں: شمالی کوریا نے اس سال اپنا پہلا میزائل تجربہ کیا۔
جنوری
روسی معیشت پر مغربی حملہ ناکام :پیوٹن
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ مغربی ممالک کسی بھی صورت میں
مارچ
2020 میں عراق میں 200 داعشی کمانڈر ہلاک
?️ 2 فروری 2021سچ خبریں:عراقی انسداد دہشت گردی ایجنسی کے ترجمان نے 2020 میں داعشی
فروری
’فنکار جنگ کے وقت نہیں بولیں گے تو کب بولیں گے‘؟ عتیقہ اوڈھو کو تنقید کا سامنا
?️ 17 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے فنکاروں کو
مئی
غزہ کی جنگ اسرائیل کو مالی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے
?️ 22 ستمبر 2025غزہ کی جنگ اسرائیل کو مالی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے
ستمبر