?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کرپشن، رشوت اور دھوکا دہی میں ملوث ہونے کا الزام میں 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں ایک سرکاری افسر بھی شامل ہے۔
ڈان اخبار کی شائع رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک ایف جی ای ایچ ایف میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر تعینات تھا، جب کہ دیگر ملزمان کرپشن اور فراڈ کے ذریعے حاصل کردہ فنڈز سے مستفید ہونے والے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جعلسازی اور فراڈ کیا، وہ جی-14 کے موضع تھلہ سیداں کے ذیلی سیکٹرز میں تعمیر شدہ ہاؤسنگ پراجیکٹس کے ضمنی ایوارڈ میں کرپشن اور جعلسازی میں ملوث تھے۔
ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پانچ تعمیر شدہ پراجیکٹس میں نجی افراد کو اصل مالکان کے ساتھ شریک مالک ظاہر کیا اور ان نجی افراد نے جھوٹی معلومات کی بنیاد پر فنڈز حاصل کیے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کہا کہ یہ جعلسازی سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے کی گئی، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا جس پر ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دریں اثنا، ایف آئی اے کے 4 سب انسپکٹرز اور ایک ایل ڈی سی کو ناقص تفتیش اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
5 اہلکاروں کی برطرفی ’آرڈرلی روم‘ کے دوران عمل میں آئی جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفاقت مختار راجہ نے کی۔
ترجمان نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے ان اہلکاروں کے خلاف محکماتی کارروائیوں کی سماعت کی جو بدنیتی، ناقص تفتیش اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی میں ملوث تھے، برطرف اہلکار اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور زونز میں تعینات تھے۔
ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ادارے میں غفلت، لاپرواہی اور ناقص تفتیش کے مرتکب اہلکاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں، اور کرپشن، بدعنوانی اور غفلت میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
حدیقہ کیانی کی پہلی شادی میں ناکامی کی کہانی ان ہی کی زبانی
?️ 17 فروری 2022کراچی (سچ خبریں)باصلاحیت گلوکارہ و ابھرتی و اداکارہ حدیقہ کیانی کی ذاتی
فروری
مائیکرو سافٹ کو امریکی معاشی کساد بازاری کا سامنا ، 10,000 ملازموں کی چھٹی
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں: مائیکروسافٹ کمپنی کی جانب سے یہ اقدام کورونا وبا کے
جنوری
اسلام آباد : پمز، پولی کلینک ہسپتالوں میں آرمی افسران تعینات کرنے کا فیصلہ
?️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی اقدام کو ’بدقسمتی‘ قرار دینے والے ڈاکٹروں
اکتوبر
امریکہ کے ہاتھوں درجنوں آئل ٹینکرز شام سے عراق اسمگل
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:شام کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ امریکی اتحاد نے اپنی
جنوری
اسرائیلی جیلوں میں موت کی کوٹھریاں
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونیستوں کے تشدد میں گزشتہ کئی ماہ
مئی
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادی پسند تنظیموں پر پابندی کی مذمت
?️ 17 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
وزیر اعظم آج القادریونیورسٹی کا افتتاح کریں گے
?️ 29 نومبر 2021جہلم(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج سوہاوہ میں القادریونیورسٹی کا افتتاح کریں
نومبر
نائجیریا کی عدالت نے اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے سربراہ کو بے گناہ قرار دے دیا
?️ 29 جولائی 2021نائجیریا (سچ خبریں) غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا
جولائی