ایس ای سی پی نے کمپنی کے نام کے انتخاب کے لیے ہدایات جاری کردیں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار تک پہنچنے کے بعد سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کے ناموں کے انتخاب کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں، یہ فیصلہ نام مسترد کرنے کی بڑھتی ہوئی شرح کے جواب میں کیا گیاہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ایس ای سی پی کے سخت معیار سے ملک میں کارپوریٹائزیشن کی بھی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔

جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تیزی سے تکنیکی اور معاشرتی ترقی کی وجہ سے کاروبار میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ یہ ہدایات بطور کمپنی یا لمیٹڈ لائیبلیٹی(ایل ایل پی) ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کروانے اور کارپوریٹ سیکٹر کا حصہ بننے کا ارادہ رکھنے والے کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

قانون کے مطابق کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 10 اور 26 کے تحت ایک کمپنی ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہے، جب کہ ایل ایل پیز، ایل ایل پی ایکٹ 2017 کے سیکشن 6 کے تحت اور غیر ملکی کمپنیاں کمپنیز ایکٹ 2017 کی دفعہ 442 کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔

ہدایات میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ نام ریزرو کروانے کا پیمانہ یہ ہے کہ ایسا کوئی نام منتخب نہیں کیا جاسکے گا جو پہلے سے رجسٹرڈ کمپنی یا ایل ایل پی سے مماثلت رکھتا ہو۔

اسی طرح کسی بھی سرکاری یا بین الاقوامی ادارے سے تعلق رکھنے والی کمپنی یا ایل ایل پی کے نام کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی ایسے نام کی کہ جس سے یہ تاثر ملے کہ کمپنی سرکاری ملکیت کا ادارہ ہے۔

’کمپنی کا ہر وہ نام نامناسب سمجھا جائے گا جس سے کاروبار کی نشاندہی نہ ہو رہی ہو یا کمپنی کے مقاصد سے مطابقت نہیں رکھتا ہو، جب کہ توہین آمیز زبان اور اس طرح کے کسی بھی دوسرے الفاظ کے استعمال کی بھی اجازت نہیں۔‘

تاہم قومی ہیروز اور مشہور شخصیات کے نام استعمال کرنے کی صورت میں یا تو شخصیت کی جانب سے این او سی فراہم کیا جا سکتا ہے یا رجسٹرار کے اطمینان کا جواز وغیرہ فراہم کیا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف،کئی حلقوں کی جانب اس سخت معیار کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد، نگران وزیرخزانہ کی حکومتی اقدامات پر بریفنگ

?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ نگران وفاقی

جزیرہ تاروت کے باشندوں کے خلاف آل سعود کے نئے منصوبے

?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حزب اختلاف کی تنظیم نے آل سعود کی

پاک-بھارت مذاکرات میں عالمی طاقتوں کا اہم کردار

?️ 26 اپریل 2021(سچ خبریں) ایک عجیب و غریب مسئلہ ہے کہ جب بھی پاکستانی

خدیجہ شاہ کا جیل سے خط، گرفتار پی ٹی آئی خواتین کی حالتِ زار بیان کردی

?️ 26 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) 9 مئی کو مبینہ طور پر کور کمانڈر ہاؤس

آپ کو پتہ ہے پاکستان میں چلنے والی مقامی چیٹ ایپلی کیشنز کون سی ہیں؟

?️ 7 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آپ کو پتہ ہے کہ حال ہی میں

جوہری مذاکرات سے لے کر استقامتی میزائل تک

?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے مذاکرات اور

وفاقی حکومت نے بجٹ کے ساتھ اہم قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا

?️ 9 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بجٹ کے ساتھ اہم قوانین متعارف کرانے

مہنگائی میں شرح کمی واقع ہوئی ہے

?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر19.82

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے