🗓️
کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس اوپیز پر عمل نہ کیاگیا تو وباء تیزی سے پھیل سکتی ہے انہوں نے صورتحال تشویشناک ہونے پر صوبے میں مزید پابندیوں کا عندیہ دیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کو فالو نا کیا گیا تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کو روکنے کا نہیں کہا، صرف پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندیاں لگائی ہیں، اگر صورتحال تشویشناک ہوتی ہے تو وفاق سے پبلک ٹرانسپورٹ پر مزید پابندیاں لگانے کا کہیں گے، پہلے بھی وفاق سے کہا تھا کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم لوگوں کی ویکسی نیشن نہیں کر پا رہے یہ بڑی ناکامی ہے، ویکسی نیشن کے بعد بھی وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط کو نا چھوڑیں۔معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں شرح نمو ڈیڑھ فیصد سے کم ہے، ہم آئی ایم ایف کے کہنے پر قوانین بدل رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آزاد کر دیا ہے، اب وہ کسی کو جوابدہ نہیں، اسٹیٹ بینک کو اتنا طاقتور کر دیا کہ اس کے معاملے میں کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ نوکریاں تو کیا ملنی تھیں، ملک میں بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے، معاشی بحران سے نکلنے کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں، موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک کی معاشی صورتحال گھمبیر ہے۔
مشہور خبریں۔
یمنی فوج کا سعودی عرب کے کئی شہروں پر میزائل حملہ
🗓️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی فوج نے سعودی عرب کے متعدد شہروں کو بیلسٹک میزائلوں
دسمبر
مقبوضہ فلسطین میں خوفناک آتشزدگی؛ امونیا کے ٹینکوں میں دھماکے کا خطرہ
🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:مقبوضہ شمالی فلسطین میں آج صبح لگنے والی آگ آہستہ آہستہ
نومبر
یمنیوں کا امریکی فوجیوں کے انخلا کی سالگرہ کا جشن
🗓️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:یمن کے شہریوں نے امریکی میرینز کے یمن سے ذلت
فروری
یمن میں مزید وقت ضائع نہ کرؤ؛ سید حسن نصراللہ کا سعودی حکام سے خطاب
🗓️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے یمن کے لئے ریاض کے
مارچ
لانگ ٹرم میں جو لوگ بے گھرہوئے ہیں،ان کے لیے بھی پلاننگ کی جا رہی ہے۔قمر جاوید باجوہ
🗓️ 11 ستمبر 2022دادو: (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیلاب
ستمبر
یورپی یونین کا فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف بیان
🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:فلسطین میں یورپی یونین کے نمائندے سون کوہن وون برگڈورف نے
جون
پاکستان اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط
🗓️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور روس نے دوطرفہ تجارتی معاہدے پر دستخط
مئی
آیت اللہ سیستانی کی نظر میں سید حسن نصراللہ
🗓️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں
ستمبر