’ایسے نہیں چلے گا‘، پرویز الہیٰ کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

?️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی، جیل حکام کی جانب سے شریک ملزم محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی آج بھی پیش نہ ہوئے۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ آئندہ سماعت پر پرویز الہی پیش ہوں گے، ملزمان کے پیش نہ ہونے سے فرد جرم عائد کیے جانے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

پرویز الہی کے وکیل نے آگاہ کیا کہ ڈاکٹرز نے ان کے مؤکل کو 7 دن کے لیے بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے، دوران سماعت سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے بھی برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ سماعت پر بھی پرویز الہی پیش نہیں ہوئے تھے، ایسے نہیں چلے گا، ہم کیس کل تک ملتوی کر دیتے ہیں، چوہدری پرویز الٰہی کو پیش کریں، تاہم بعد میں عدالت نے کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ 19 ستمبر 2023 کو پرویز الہٰی کو اس مقدمے سمیت محمد خان بھٹی کی غیر قانونی تقرری کے معاملے پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔

انسداد بدعنوانی اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) کے مطابق پرویز الہٰی اختیارات کے ناجائز استعمال اور ترقیاتی فنڈز میں غبن سے متعلق کیس میں مطلوب تھے۔

اے سی ای کے ترجمان کے مطابق غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کے 12 افسران کو میرٹ کے خلاف بھرتی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلٰی پنجاب نے گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے نتائج تبدیل کیے، اس سلسلے میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

4 جون لاہور کی سیشن کورٹ نے غیر قانونی تقرری کیس میں پرویز الٰہی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، 20 جون کو چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور ہوگئی تھی۔

مشہور خبریں۔

یورپی ممالک میں اسلامو فوبیا کی لہر جاری، نیدرلینڈز میں مسجد کو آگ لگادی گئی

?️ 4 اپریل 2021نیدرلینڈز (سچ خبریں) یورپی ممالک میں اسلامو فوبیا کی لہر جاری ہے

امریکا کا مضبوط پاکستانی معیشت کیلئے متحرک کردار ادا کرنے کا عزم

?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیئر امریکی عہدیدار ڈاکٹر ڈفنا رینڈ نے کہا ہے

اسرائیلی دباؤ کو کبھی قبول نہیں کریں گے:صمود فلوٹیلا کے ترجمان

?️ 3 اکتوبر 2025اسرائیلی دباؤ کو کبھی قبول نہیں کریں گے:صمود فلوٹیلا کے ترجمان عالمی

کون کون سے ممالک برکس میں شامل ہونا چاہتے؟

?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایشیا،

ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

?️ 28 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس میں اسلام آباد

سیف القدس جنگ نے سینچری ڈیل کی بساط لپیٹ دی

?️ 1 جون 2021سچ خبریں:صنعا میں حماس کے نمائندے نے یمنی انصاراللہ تحریک کے رہنما

پنجاب پولیس کا ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت کا حکم چیلنج کرنے کا اعلان

?️ 4 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ رہنما

غزہ میں صیہونی جنگی طیارے کن علاقوں کو نشانہ بناتے ہیں؟

?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: پوری غزہ کی پٹی بالخصوص فلسطینیوں کے گھروں اور پناہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے