🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے موجودہ نگران حکومت کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قرار دے دیا۔
ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں اینکر پرسن نادر گرامانی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نے نگران وفاقی کابینہ اور حکومت سندھ پر سوالات اٹھا دیے۔
گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل (سی ای سی) کے اجلاس کے دوران زیر بحث آنے والے معاملات پر روشنی ڈالتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پارٹی کے مشاورتی فورم میں وفاقی کابینہ کی تشکیل پر تفصیلی بات ہوئی ہے، اراکین نے وفاقی کابینہ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قریب سمجھے جانے والے سابق بیورو کریٹس اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری رہنے والے فواد حسن اور شہباز شریف کی پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے دوران ان کے ہمراہ کام کرنے والے، ان کی وزارت عظمیٰ کے دوران ان کے معاون کے طور پر کام کرنے والے احد چیمہ کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر سوال اٹھاتے ہوئے پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت قرار دے دیا۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے حوالے سے مینڈیٹ سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے سپرد کردیا گیا ہے، آصف زرداری یہ معاملہ اٹھائیں گے۔
نگران حکومت سندھ کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہمارے رہنماؤں کے خلاف مقدمات بنا رہی ہے، سی ای سی اجلاس کے دوران سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نگران صوبائی حکومت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، مراد علی شاہ نے کہا جو صوبائی حکومت کر رہی ہے یہ اس کا مینڈیٹ نہیں ہے۔
انہوں نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں کچھ اراکین کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ آئی بی کچھ غلط قسم کے کام کر رہی ہے، لوگوں کو پریشان کر رہی ہے ، کچھ دوسری کارروائیاں بھی ہو رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے کچھ رہنماؤں کو بھی تحفظات ہیں کہ جو سندھ میں نگران حکومت ہے وہ کیسز بنا رہی ہے، وہ پیپلز پارٹی کی سابقہ صوبائی حکومت کے خلاف مقدمات بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر تو نگران حکومت کا یہ کام نہیں ہے ، نگران حکومت کا کام الیکشن کرانا اور روز مرہ کے امور کی نگرانی کرنا ہے ، اگر وہ اس طرح کے اقدمات کی طرف چلی جائے کہ انہوں نے کیسز بنانے ہیں، لوگوں کے پیچھے جانا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ پھر مسائل پیدا ہوں گے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ نگران حکومت جتنا اپنے مینڈیٹ سے باہر جائے گی تو مسائل ہوں گے، اس پر سیاسی جماعتیں رد عمل دیں گی، انہیں اس مینڈیٹ تک محدود رہنا چاہیے جو گزشتہ حکومت میں طے کیا گیا تھا، اس کے علاوہ کچھ اور کرنا ان کا کام نہیں ہے، جو دیکھنے میں آرہا ہے، اس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
سی آئی اے کو ایک ذلت کا سامنا
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی جاسوس ایجنسی سی آئی اے کے ایک سابق ملازم کو
جولائی
جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا
🗓️ 17 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر
فروری
محمد عفیف کی شہادت پر حزب اللہ کا بیان
🗓️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے اپنے انفارمیشن آفس کے سربراہ محمد عفیف النابلسی
نومبر
اقوام متحدہ نے میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد ملک کی معاشی صورتحال کے بارے میں انتباہ جاری کردیا
🗓️ 1 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد
مئی
شہباز شریف نے جاپان کے ساتھ تجارت میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے کے عزم
🗓️ 6 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے جاپان کے ساتھ تجارت میں
جون
بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ٹوئٹر پر چھا گئے
🗓️ 30 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین کنگ کپل شرما کامیڈی کی دُنیا
مارچ
گلوبل وارمنگ کیلئے اقدامات بہت ضروری ہیں: وزیراعظم
🗓️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گلوبل
جون
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 5 دہستگرد ہلاک
🗓️ 24 جنوری 2021شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 5 دہستگرد ہلاک وزیرستان (سچ
جنوری