ایران کا مسئلہ فلسطین پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ، پاکستان نے حمایت کردی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کے امریکی اور اسرائیلی منصوبے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے ایک ٹیلی فون کال میں ہشام ابراہیم طحٰہ سے کہا کہ اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق بالخصوص ان کے حق خودارادیت کا دفاع کریں۔

غزہ سے فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کا منصوبہ نہ صرف ایک بڑا جرم اور نسل کشی کے مترادف ہے بلکہ اس کے علاقائی اور عالمی استحکام اور امن پر بھی خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان نے او آئی سی کا اجلاس بلانے کے ایران کے مطالبے کی حمایت کر دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز کی۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فلسطینیوں کے مسلسل بگڑتے ہوئے حالات پر تبادلہ خیال کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطین کے معاملے پر ہنگامی طور پر او آئی سی کا اجلاس بلانے کے فیصلے سے آگاہ کیا، جس پر اسحٰق دار نے اس حوالے سے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلوایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم نے غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی تجویز کو انتہائی پریشان کن و غیر منصفانہ قرار دیا۔

اسحٰق ڈار نے زور دیا کہ فلسطینی سر زمین فلسطینی عوام کی ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہی واحد قابل عمل اور منصفانہ آپشن ہے ۔

پاکستان خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

وزیر خارجہ نے اس معاملے پر غور و خوض کے لیے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان کی حمایت سے بھی آگاہ کیا۔

مشہور خبریں۔

ہم شہید طباطبائی کے قتل کے جرم کا جواب دینے کا وقت خود معین کریں گے: نعیم قاسم

?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں:  حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل سید نعیم قاسم نے

الیگزینڈر کی رہائی واشنگٹن اور تل ابیب کے تعلقات میں دراڑ کو ظاہر کرتی ہے

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ

سوات: پولیس کی کارروائی میں منشیات اسمگلر ہلاک، پولیس اہلکار شہید

?️ 21 مارچ 2025سوات: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں آپریشن کے دوران ایک

پیوٹن اور ٹرمپ کی ملاقات کے بارے میں کرملین کا اظہار خیال 

?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:کرملین کے ترجمان دیمتری پسکوف نے ولادیمیر پیوٹن اور ڈونلڈ

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا ختم

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر اور بلوچستان کے دیگر علاقوں

حکومت کو افغان شہری کی شہریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم

?️ 15 اکتوبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو حکم دیا ہے

ایران اور اسرائیل کے معاملے پر وزیر خارجہ ایوان کو آگاہ کریں، علی ظفر

?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے رہنما بیرسٹر علی ظفر

سوڈان کے بحران میں امریکہ اور اسرائیل کا تخریبی کردار اور عالمی خاموشی

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:سوڈانی صحافی محمد سعد کامل نے کہا ہے کہ امریکہ اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے